تہ خنجر

اقلیت کہیں کی ہو تہ خنجر ہی رہتی ہے

ہلاکت خیز ہاتھوں کے ہزاروں جبر سہتی ہے

خس و خاشاک کی مانند سیل غم میں بہتی ہے

نہ کوئی خواب آنکھوں میں نہ دل میں آسرا کوئی

نہ جوئے خوں سے بچنے کا نظر میں راستہ کوئی

نہ مستقبل کی آوازیں نہ منزل کی صدا کوئی

خود اپنی ہی فضا میں خوف کا احساس ہر لمحہ

عدم محفوظیت کا دور تک غم ناک سناٹا

سہانی ہو کے بھی بے رونق و بے کیف سی دنیا

حقارت کی نظر نفرت کی چنگاری تعاقب میں

مصیبت آگے آگے ذلت و خواری تعاقب میں

جدھر جائے وہیں طوفان بے زاری تعاقب میں

زباں معتوب تہذیب و ثقافت دار کی زد میں

گھر آنگن عزت و ناموس کل تلوار کی زد میں

لبوں کی مسکراہٹ آتشیں یلغار کی زد میں

اقلیت جہاں بھی ہے یہی اس کا مقدر ہے

یہ زخمی بے اماں مخلوق ہر سو زیر خنجر ہے

بتا اے دل یہ غم کی رات ہے یا روز محشر ہے

(601) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Tah-e-KHanjar In Urdu By Famous Poet Owais Ahmad Dauran. Tah-e-KHanjar is written by Owais Ahmad Dauran. Enjoy reading Tah-e-KHanjar Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Owais Ahmad Dauran. Free Dowlonad Tah-e-KHanjar by Owais Ahmad Dauran in PDF.