مرے نارسا تصور نے سراغ پا لیا ہے

مرے نارسا تصور نے سراغ پا لیا ہے

میں پتا لگا چکا ہوں تو کہاں کہاں چھپا ہے

مجھے کون سربلندی کی طرف بلا رہا ہے

مرا نرگسی تخیل تو شکست کھا چکا ہے

تجھے قاتلوں کے نرغے سے چھڑائے گا نہ کوئی

یہ ہے مقتل اے مسافر تو کسے پکارتا ہے

سر شام جو غریبوں کے دیے بجھا رہی ہیں

انہیں سازشوں کا مرکز یہ تری محل سرا ہے

کوئی موسمی پرندوں سے کہے ادھر نہ آئیں

ابھی میرے گلستاں کی بڑی مضمحل فضا ہے

سن اے میری پیاری دنیا مری بے قرار دنیا

ترا درد مند شاعر ترے گیت گا رہا ہے

وہ بہ زعم خود گلستاں کا ہے سربراہ دوراںؔ

جو وہ چاہے سو کرے گا اسے کون روکتا ہے

(555) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mere Na-rasa Tasawwur Ne Suragh Pa Liya Hai In Urdu By Famous Poet Owais Ahmad Dauran. Mere Na-rasa Tasawwur Ne Suragh Pa Liya Hai is written by Owais Ahmad Dauran. Enjoy reading Mere Na-rasa Tasawwur Ne Suragh Pa Liya Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Owais Ahmad Dauran. Free Dowlonad Mere Na-rasa Tasawwur Ne Suragh Pa Liya Hai by Owais Ahmad Dauran in PDF.