گزرے تھے حسین ابن علی رات ادھر سے

گزرے تھے حسین ابن علی رات ادھر سے

ہم میں سے مگر کوئی بھی نکلا نہیں گھر سے

اس بات پہ کس واسطے حیران ہیں آنکھیں

پت جھڑ ہی میں ہوتے ہیں جدا پتے شجر سے

تو یوں ہی پشیماں ہے سبب تو نہیں اس کا

نیند آتی نہیں ہم کو کسی خواب کے ڈر سے

سنتے ہیں بہت نام کبھی دیکھتے ہم بھی

اے موج بلا تجھ کو گزرتے ہوئے سر سے

تھکنا ہے ٹھہرنا ہے بہرحال سبھی کو

جی اپنا بھی بھر جائے گا اک روز سفر سے

(413) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahryar. is written by Shahryar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahryar. Free Dowlonad  by Shahryar in PDF.