نہ دیکھا جامۂ خود رفتگی اتار کے بھی

نہ دیکھا جامۂ خود رفتگی اتار کے بھی

چلی گئیں تری یادیں مجھے پکار کے بھی

یہ زندگی ہے اسے تلخ ترش ہونا ہے

صعوبتوں کے ذرا دیکھ دن گزار کے بھی

حباب زیست نہ دست قضا سے ٹوٹ سکا

حیات باقی رہی قبر میں اتار کے بھی

ترے غرور کے ہے روبرو یہ خوش شکنی

جھکا کے سر نہ ہوئے پیش شہریار کے بھی

بدی نہ روکیں پہ نفرت تو کر ہی لیتے ہیں

مظاہرے ہیں یہ کچھ اپنے اختیار کے بھی

کبھی گلے بھی ملو آ کے شاخ گل کی طرح

ادا تو کر دیے حق ہم نے انتظار کے بھی

قبول و رد کے سبھی اختیار اس کے تھے

مگر میں خوش تھا تمنا کو اس پہ وار کے بھی

بہار ہو تو لہو میں اترتی ہے شاہدؔ

ہمیں تو چھو کے نہ گزرے یہ دن بہار کے بھی

(501) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Siddiq Shahid. is written by Siddiq Shahid. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Siddiq Shahid. Free Dowlonad  by Siddiq Shahid in PDF.