جب عاشقی میں میرا کوئی رازداں نہیں

جب عاشقی میں میرا کوئی رازداں نہیں

ایسی لگی ہے آگ کہ جس کا دھواں نہیں

گو میں شریک بزم سر آسماں نہیں

وہ راز کون سا ہے جو مجھ پر عیاں نہیں

میں سوچتا ہوں زیست میں ناکام ہو گیا

میرے خلوص شوق کا جب امتحاں نہیں

میرا مقام عشق بتاں میں ہے بے مثال

گو میں رہین‌ منت پیر مغاں نہیں

وہ عاشقی نہیں ہے کوئی کاروبار ہے

جس عاشقی میں گرمیٔ سوز نہاں نہیں

میں سوز و ساز شوق میں حد سے گزر گیا

اب اس سفر میں میرا کوئی کارواں نہیں

میری نوائے غم میں ہے شامل فغان گل

کیسے کہوں چمن میں کوئی ہم زباں نہیں

معمور ہو گیا ہے وہ سوز حیات سے

جو مبتلائے گردش کون و مکاں نہیں

شوق سفر میں ولولۂ دل نہیں رہا

دشمن رہ حیات میں جب آسماں نہیں

(1604) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Jab Aashiqi Mein Mera Koi Raaz-dan Nahin In Urdu By Famous Poet Zahid Chaudhry. Jab Aashiqi Mein Mera Koi Raaz-dan Nahin is written by Zahid Chaudhry. Enjoy reading Jab Aashiqi Mein Mera Koi Raaz-dan Nahin Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zahid Chaudhry. Free Dowlonad Jab Aashiqi Mein Mera Koi Raaz-dan Nahin by Zahid Chaudhry in PDF.