دادی اماں کی تھیوری

دادی اماں کہتی ہیں

ساری دنیا گائے کے سینگ پر ٹکی ہے

جب یہ گائے دنیا کو

ایک سینگ پر اٹھائے اٹھائے

تھک جاتی ہے

تو اسے دوسرے سینگ پر رکھ لیتی ہے

ادھر سے ادھر ہونے پر

گائے کے ایک سینگ سے دوسرے سینگ تک آتے آتے

ذرا اوپر کو دنیا

ہل کر رہ جاتی ہے

دادی اماں کی تھیوری کے مطابق

کراچی بھی اسی دنیا میں

سینگوں پر کہیں واقع ہے

پچھلے کچھ دنوں سے

یہ گائے کچھ تھکی تھکی رہنے لگی ہے

اور دنیا کو جلدی جلدی

سینگوں پر ادھر ادھر کرتی رہتی ہے

لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آتی

اور دادی اماں کی طرح

ہمیں بھی پریشان کرتی ہے

کہ اب

جب گائے دنیا کو ایک سینگ سے بدل کر

دوسرے سینگ پر لیتی ہے

تو ہمارا کراچی ہی

سب سے زیادہ کیوں ہلتا ہے

(945) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Your Thoughts and Comments

Dadi-amman Ki Theory In Urdu By Famous Poet Zeeshan Sahil. Dadi-amman Ki Theory is written by Zeeshan Sahil. Enjoy reading Dadi-amman Ki Theory Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zeeshan Sahil. Free Dowlonad Dadi-amman Ki Theory by Zeeshan Sahil in PDF.