Hadith no 554 Of Sahih Muslim Chapter Taharat Ke Ehkaam O Masail (Problems and Commands About Lustration)
Read Sahih Muslim Hadith No 554 - Hadith No 554 is from Problems And Commands About Lustration , Taharat Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 554 of Imam Muslim covers the topic of Problems And Commands About Lustration briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 554 from Problems And Commands About Lustration in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 554
| Hadith No | 554 |
|---|---|
| Book Name | Sahih Muslim |
| Book Writer | Imam Muslim |
| Writer Death | 261 ھ |
| Chapter Name | Problems And Commands About Lustration |
| Roman Name | Taharat Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الطَّهَارَةِ |
| Urdu Name | طہارت کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
سیدنا عقبہ بن عامر سے ایک اور سند سے یہ الفاظ منقول ہیں کہ جس نے وضو کیا اور یہ دعا پڑھی: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ۔
Hadith in Arabic
وحَدَّثَنَاه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، وَأَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرِ بْنِ مَالِكٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ فَذَكَرَ مِثْلَهُ ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ تَوَضَّأَ ، فَقَالَ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 554 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
طہارت کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 552
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ پانچوں نمازیں اور جمعہ، جمعہ تک اور رمضان، رمضان تک کفارہ ہو جاتے ہیں ان گناہوں کا جو ان کے بیچ میں ہوں بشرطیکہ کبیرہ گناہوں سے بچے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 582
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے لوگ میرے حوض کوثر پر آئیں گے اور میں لوگوں کو ہٹاؤں گا اس پر سے جیسے ایک مرد دوسرے مرد کے اونٹوں کو ہٹاتا ہے۔“ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 593
سیدنا خذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھڑے ہوتے تہجد پڑھنے کو تو منہ صاف کرتے مسواک سے (یا دانتوں کو ملتے مسواک سے)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 548
حمران سے روایت ہے، جو مولیٰ تھے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایک دن اچھی طرح وضو کیا .... پھر کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اچھی طرح بعد اس کے فرمایا: ”جو ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 571
یہ روایت ایک دوسری سند کے ساتھ بھی مروی ہے لیکن اس میں ”وضو مکمل کرو“ جملہ منقول نہیں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 643
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی تم میں سے سو کر اٹھے تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے، جب تک اس کو تین بار نہ دھو لے۔ کیونکہ معلوم نہیں کہاں رہا ہاتھ اس کا۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 667
عبیداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا نے جو پہلی مہاجرات میں سے تھیں،جنھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی اور وہ عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ کی بہن تھیں۔ بیان کیا مجھ سے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 592
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، مسواک کا ایک کونہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر تھا (یعنی مسواک سے زبان صاف کر رہے تھے)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 661
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے مسجد میں، اتنے میں ایک دیہاتی آیا اور کھڑے ہو کر پیشاب کرنے لگا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم نے کہا: ہائیں ہائیں کیا کرتا ہے؟ آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 615
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا برتن میں پھونکنے سے اور اپنے ذکر کو داہنے ہاتھ سے چھونے سے اور داہنے ہاتھ سے استنجا کرنے سے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 646
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی تم میں سے جاگے تو اپنے ہاتھ پر تین بار پانی ڈالے اس لئے کہ اس کو معلوم نہیں کہ کہاں رہا ہاتھ اس کا رات کو۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 657
ہمام بن منبہ نے کہا: یہ وہ حدیثیں ہیں جو ہم سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیں، پھر کئی حدیثیں بیان کیں۔ ان میں ایک یہ بھی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا مت کر کہ پیشاب کرے تو ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 622
ہمام سے روایت ہے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور مسح کیا موزوں پر۔ لوگوں نے کہا: آپ ایسا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا، اور مسح کیا دونوں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 536
اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث آئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 660
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ذکر کرتے تھے کہ ایک دیہاتی مسجد کے کونے میں کھڑے ہو کر پیشاب کرنے لگا لوگ چلائے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھوڑ دو اس کو۔“ جب وہ پیشاب کر چکا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 577
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بندہ مسلمان یا مؤمن (یہ شک ہے راوی کا) وضو کرتا ہے اور منہ دھوتا ہے تو اس کے منہ سے وہ سب گناہ (صغیرہ) نکل جاتے ہیں جو اس نے آنکھوں سے کئے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 572
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جس نے (وضو میں) اپنی ایڑھی نہیں دھوئی تھی، تو فرمایا: ”خرابی ہے ایڑیوں کی جہنم کی آگ سے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 600
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مٹا دو مونچھوں کو اور چھوڑ دو داڑھیوں کو۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 678
اعمش سے اس سند کے ساتھ یہ روایت ہے، اور اس میں یہ الفاظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو دوسرا شخص تھا وہ پیشاب سے بچتا نہیں تھا۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 558
اس سند سے حدیث پہلی سندوں کی طرح ہی ہے مگر اس میں الفاظ ہیں کہ کلی کی، ناک میں پانی چڑھایا اور جھاڑا تین چلو سے اور اس میں فرق یہ ہے کہ پھر مسح کیا سر کا، آگے سے پیچھے لے گئے اور پیچھے سے واپس لے آئے ایک ہی مرتبہ۔مکمل حدیث پڑھیئے