Hadith no 651 Of Sahih Muslim Chapter Taharat Ke Ehkaam O Masail (Problems and Commands About Lustration)
Read Sahih Muslim Hadith No 651 - Hadith No 651 is from Problems And Commands About Lustration , Taharat Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 651 of Imam Muslim covers the topic of Problems And Commands About Lustration briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 651 from Problems And Commands About Lustration in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 651
| Hadith No | 651 |
|---|---|
| Book Name | Sahih Muslim |
| Book Writer | Imam Muslim |
| Writer Death | 261 ھ |
| Chapter Name | Problems And Commands About Lustration |
| Roman Name | Taharat Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الطَّهَارَةِ |
| Urdu Name | طہارت کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تمہارے برتن کی پاکی جب کتا اس میں منہ ڈال کر پئیے یہ ہے کہ اسے سات بار دھوئیں پہلی بار مٹی سے۔“
Hadith in Arabic
وحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ ، إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ ، أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ ، أُولَاهُنَّ بِالتُّرَابِ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 651 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
طہارت کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 544
حمران سے روایت ہے جو مولیٰ تھے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے، انہوں نے کہا: میں عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس وضو کا پانی لایا۔ انہوں نے وضو کیا پھر کہا کہ بعض لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی حدیثیں نقل کرتے ہیں جن کو میں نہیں جانتا مگر میں نے رسول اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 603
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کترو مونچھوں کو اور لٹکاؤ داڑھیوں کو اور خلاف کرو فارسیوں کا“ (یعنی آتش پرستوں کا)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 588
ایک اور سند سے یہی حدیث مروی ہے مگر اس میں یہ الفاظ دو مرتبہ ہیں کہ ”یہ «رباط» ہے یہ «رباط» ہے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 654
یحییٰ بن سعید کی روایت میں اتنا زیادہ ہے اور رخصت دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکریوں کا کتا اور شکاری کتا اور کھیت کا کتا پالنے کی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 592
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، مسواک کا ایک کونہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر تھا (یعنی مسواک سے زبان صاف کر رہے تھے)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 630
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حاجت کے واسطے نکلے جب لوٹے تو میں پانی کا ڈول لے کر آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی ڈالا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ دھوئے، پھر منہ دھویا، پھر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 626
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کام کو نکلے، ان کے پیچھے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ پانی کا ڈول لے کے گئے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حاجت سے فارغ ہوئے تو پانی ڈالا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 554
سیدنا عقبہ بن عامر سے ایک اور سند سے یہ الفاظ منقول ہیں کہ جس نے وضو کیا اور یہ دعا پڑھی: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 578
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اچھی طرح وضو کرے تو اس کے گناہ بدن سے نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 576
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے بیان کیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہ ایک شخص نے وضو کیا اور ناخن برابر اپنے پاؤں میں سوکھا چھوڑ دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا تو فرمایا: ”جا اور اچھی طرح وضو کر کے آ۔“ وہ لوٹ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 545
ابوانس (مالک بن ابی عامر اصبحی مدنی جو دادا ہیں امام مالک رحمہ اللہ کے) سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کیا مقاعد میں، پھر کہا: کیا میں تم کو دکھلاؤں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو؟ پھر وضو کیا تین تین بار۔ قتیبہ کی روایت میں اتنا زیادہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 673
اس سند سے حدیث کے الفاظ میں یہ فرق ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود منی کو دھوتے مگر ابن مبارک اور عبدالواحد کی سند سے یہ الفاظ آئے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑوں سے دھوتی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 614
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی تم میں سے پائخانہ کے لئے جائے تو اپنے ذکر کو داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 586
ابوحازم سے روایت ہے کہ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے تھا۔ وہ نماز کے لئے وضو کر رہے تھے تو اپنے ہاتھ کو دھوتے تھے لمبا کر کے یہاں تک کہ بغل تک دھویا۔ میں نے کہا: اے ابوہریرہ! یہ کیسا وضو ہے؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے فروخ کی اولاد! (فروخ ابراہیم کے ایک ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 641
شریح بن ہانی کہتے ہیں: میں نے پوچھا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے موزوں پر مسح کا مسئلہ تو کہنے لگیں: تم علی کے پاس جاؤ کیونکہ وہ مجھ سے یہ مسئلہ زیادہ جانتے ہیں تو میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح بیان کیا جیسے ابھی ذکر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 555
سیدنا عبداللہ بن زید بن عاصم انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ صحابی تھے۔ ان سے لوگوں نے کہا کہ ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سا وضو کر کے بتائیے۔ انہوں نے ایک برتن (پانی کا) منگوایا، اس کو جھکا کر پہلے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالا (اس ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 551
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچوں نمازیں اور جمعہ، جمعہ تک یہ کفارہ ہو جاتی ہیں ان کے درمیان میں کیے گئے گناہوں کا۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 550
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچوں نمازیں اور جمعہ، جمعہ تک کفارہ ہیں ان گناہوں کا جو ان کے بیچ میں ہوں، جب تک کبیرہ گناہ نہ کرے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 589
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مسلمانوں پر شاق (یعنی دشوار) نہ ہوتا“ اور زہیر کی روایت میں یوں ہے کہ ”اگر میری امت پر شاق نہ ہوتا تو میں ان کو حکم کرتا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 607
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم سے مشرکوں نے کہا: ہم دیکھتے ہیں تمہارے صاحب کو وہ تم کو ہر چیز سکھاتے ہیں یہاں تک کہ پائخانہ اور پیشاب کرنا بھی۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو منع کیا ہے داہنے ہاتھ سے اتنجا کرنے سے یا قبلہ ..مکمل حدیث پڑھیئے