Hadith no 818 Of Sahih Muslim Chapter Haiz Ke Ehkaam O Masail (Problems and Commands About Menstruation)
Read Sahih Muslim Hadith No 818 - Hadith No 818 is from Problems And Commands About Menstruation , Haiz Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 818 of Imam Muslim covers the topic of Problems And Commands About Menstruation briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 818 from Problems And Commands About Menstruation in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 818
| Hadith No | 818 |
|---|---|
| Book Name | Sahih Muslim |
| Book Writer | Imam Muslim |
| Writer Death | 261 ھ |
| Chapter Name | Problems And Commands About Menstruation |
| Roman Name | Haiz Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الْحَيْضِ |
| Urdu Name | حیض کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
شقیق سے روایت ہے کہ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن (یہ کنیت ہے ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی) اگر کسی شخص کو جنابت ہو اور ایک مہینے تک پانی نہ ملے تو وہ کیا کرے نماز کا؟ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ تیمم نہ کرے۔ اگرچہ ایک مہینے تک پانی نہ ملے۔ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر سورۂ مائدہ میں یہ جو آیت ہے پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمم کرو۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر اس آیت سے ان کو اجازت دی جائے جنابت میں تیمم کرنے کی تو وہ رفتہ رفتہ پانی ٹھنڈا ہونے کی صورت میں بھی تیمم کرنے لگ جائیں۔ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے عمار رضی اللہ عنہ کی حدیث نہیں سنی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک کام کے لئے بھیجا وہاں میں جنبی ہو گیا اور پانی نہ ملا تو میں خاک میں اس طرح لیٹا جیسے جانوری لیٹتا ہے، اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے کافی تھا اس طرح دونوں ہاتھوں سے کرنا پھر آپ نے دونوں ہاتھ زمین پر ایک بار مارے اور بائیں ہاتھ کو داہنے ہاتھ پر مارا پھر ہتھیلیوں کی پشت پر اور منہ پر مسح کیا۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم جانتے ہو کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عمار رضی اللہ عنہ کی حدیث پر قناعت نہیں کی۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ جميعا ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ : " كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ ، وَأَبِي مُوسَى ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا أَجْنَبَ فَلَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا ، كَيْفَ يَصْنَعُ بِالصَّلَاةِ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : لَا يَتَيَمَّمُ وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى : فَكَيْفَ بِهَذِهِ الآيَةِ فِي سُورَةِ الْمَائِدَةِ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا سورة المائدة آية 6 ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : لَوْ رُخِّصَ لَهُمْ فِي هَذِهِ الآيَةِ ، لَأَوْشَكَ إِذَا بَرَدَ عَلَيْهِمُ الْمَاءُ ، أَنْ يَتَيَمَّمُوا بِالصَّعِيدِ ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى لِعَبْدِ اللَّهِ : أَلَمْ تَسْمَعْ قَوْلَ عَمَّارٍ ، بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ ، فَأَجْنَبْتُ ، فَلَمْ أَجِدِ الْمَاءَ ، فَتَمَرَّغْتُ فِي الصَّعِيدِ كَمَا تَمَرَّغُ الدَّابَّةُ ، ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ ، فَقَالَ : إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَقُولَ بِيَدَيْكَ هَكَذَا ، ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ الأَرْضَ ضَرْبَةً وَاحِدَةً ، ثُمَّ مَسَحَ الشِّمَالَ عَلَى الْيَمِينِ وَظَاهِرَ كَفَّيْهِ وَوَجْهَهُ ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : أَوَلَمْ تَرَ عُمَرَ لَمْ يَقْنَعْ بِقَوْلِ عَمَّارٍ .
- Previous Hadith
- Hadith No. 818 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
حیض کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 766
دوسری سند سے یہ الفاظ مروی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کپڑے کے ساتھ پردہ کر رکھا تھا جب آپ نے غسل کر لیا تو اسی کپڑے کو لے کر لپیٹ لیا اور آٹھ رکعتیں چاشت کی ادا کیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 725
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کا غسل کرتے تو ایک برتن پانی کا منگواتے حلاب کے برابر (حلاب وہ برتن ہے جس میں اونٹنی کا دودھ دوہتے ہیں) پھر ہاتھ سے پانی لیتے اور پہلے داہنا جانب سر کا دھوتے پھر بایاں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 732
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کرتے تھے ایک برتن سے جو میرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیچ میں ہوتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم جلدی جلدی پانی لیتے یہاں تک کہ میں کہتی: تھوڑا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 684
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کرتے تو اپنا سر میری طرف جھکا دیتے میں اس میں کنگھی کر دیتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف نہ لاتے (مسجد سے) مگر ضروری حاجت (پیشاب ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 690
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا جانماز کے اٹھا لینے کا مسجد سے۔ میں نے کہا: میں حیض سے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھا دے حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 748
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: حیض کا غسل کیسے کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھایا اس کو غسل کرنا، پھر فرمایا: ”مشک لگا ہوا ایک پھوہا لے اور اس سے پاکی کرمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 808
اس سند سے بھی مذکورہ بالا روایت آئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 801
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث اس سند سے بھی منقول ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فعل کی گواہی دی اور کہا کہ نماز پڑھی، لوگوں کو پڑھانے کا ذکر نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 681
ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی عورتوں سے مباشرت کرتے تھے ازار کے اوپر اور وہ حائضہ ہوتیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 754
اس سند سے بھی مذکورہ حدیث آئی ہے کچھ الفاظ کی تبدیلیوں کے ساتھ۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 749
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ میں حیض کا غسل کس طرح کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوشبودار روئی لے کر پاکیزگی حاصل کرو۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 720
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا جنابت کا تو شروع میں دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ دھویا پھر مذکورہ حدیث کی طرح بیان کیا مگر قدموں کو دھونے کا ذکر نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 790
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کے دست کا گوشت کھایا پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 822
عمیر سے روایت ہے جو مولیٰ تھے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے، میں عبدالرحمٰن بن یسار ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے مولیٰ ابوالجہم بن حارث کے پاس گئے، ابوالجہم نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بئرجمل (مدینہ کے قریب ایک مقام ہے) کی طرف سے آئے۔ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 782
ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اس نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 814
ابوالخیر سے روایت ہے، میں نے ابن دعلہ کو ایک پوستین پہنے دیکھا میں نے اس کو چھوا۔ انہوں نے کہا: کیوں چھوتے ہو کیا اس کو نجس جانتے ہو؟ میں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ ہم مغرب کے ملک میں رہتے ہیں، وہاں بربر کے کافر اور آتش پر ست بہت ہیں وہ بکری لاتے ہیں ذبح کر کے۔ ہم تو ان کا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 689
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے جانماز اٹھا دے مسجد سے۔“ میں نے کہا: میں حائضہ ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیض تیرے ہاتھ میں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 731
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کرتے تھے ایک برتن سے، دونوں کے ہاتھ اس میں پڑتے جاتے اور یہ غسل جنابت کا تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 757
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، ان کو سات سال سے استحاضہ کا مرض تھا، باقی حدیث عمرو بن حارث کی حدیث کی طرح ہے اس قول تک کہ خون کی سرخی پانی پر غالب آ جاتی اور اس کے بعد کا ذکر نہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 835
قتادہ نے کہا: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم سوتے تھے پھر نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔ شعبہ نے کہا: میں نے قتادہ سے پوچھا: تم نے یہ انس رضی اللہ عنہ سے سنا۔ انہوں نے کہا ہاں۔ اللہ کی قسم۔مکمل حدیث پڑھیئے