Hadith no 854 Of Sunan At Tirmidhi Chapter Hajj Ke Ehkaam O Manasik (Rituals and Commands About Pilgrimage)
Read Sunan At Tirmidhi Hadith No 854 - Hadith No 854 is from Rituals And Commands About Pilgrimage , Hajj Ke Ehkaam O Manasik Chapter in the Sunan At Tirmidhi Hadees Book, which is written by Imam Tirmidhi. Hadith # 854 of Imam Tirmidhi covers the topic of Rituals And Commands About Pilgrimage briefly in Sunan At Tirmidhi. You can read Hadith No 854 from Rituals And Commands About Pilgrimage in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن ترمذی - حدیث نمبر 854
| Hadith No | 854 |
|---|---|
| Book Name | Sunan At Tirmidhi |
| Book Writer | Imam Tirmidhi |
| Writer Death | 256 ھ |
| Chapter Name | Rituals And Commands About Pilgrimage |
| Roman Name | Hajj Ke Ehkaam O Manasik |
| Arabic Name | الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم |
| Urdu Name | حج کے احکام و مناسک |
Urdu Translation
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں دن کے وقت داخل ہوئے تھے ۱؎۔
یہ حدیث حسن ہے۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الْعُمَرِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " دَخَلَ مَكَّةَ نَهَارًا " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ .
- Previous Hadith
- Hadith No. 854 of 3954
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
حج کے احکام و مناسک سے مزید احادیث
حدیث نمبر 861
´زبیر بن عربی سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے ابن عمر رضی الله عنہما سے حجر اسود کا بوسہ لینے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے چھوتے اور بوسہ لیتے دیکھا ہے۔ اس نے کہا: اچھا بتائیے اگر میں وہاں تک پہنچنے میں مغلوب ہو جاؤں اور اگر میں بھیڑ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 873
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے نکل کر گئے، آپ کی آنکھیں ٹھنڈی تھیں اور طبیعت خوش، پھر میرے پاس لوٹ کر آئے، تو غمگین اور افسردہ تھے، میں نے آپ سے (وجہ) پوچھی، تو آپ نے فرمایا: ”میں کعبہ کے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 885
´علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفات میں قیام کیا اور فرمایا: ”یہ عرفہ ہے، یہی وقوف (ٹھہرنے) کی جگہ ہے، عرفہ (عرفات) کا پورا ٹھہرنے کی جگہ ہے، پھر آپ جس وقت سورج ڈوب گیا تو وہاں سے لوٹے۔ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 929
´بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: میری ماں مر گئی ہے، وہ حج نہیں کر سکی تھی، کیا میں اس کی طرف سے حج کر لوں؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، تو اس کی طرف سے حج کر لے“۔
حدیث نمبر 904
´جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` حدیبیہ کے سال ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گائے اور اونٹ کو سات سات آدمیوں کی جانب سے نحر (ذبح) کیا۔
۱- جابر رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 871
´زید بن اثیع کہتے ہیں کہ` میں نے علی رضی الله عنہ سے پوچھا: آپ کو کن باتوں کا حکم دے کر بھیجا گیا ہے؟ ۱؎ انہوں نے کہا: چار باتوں کا: جنت میں صرف وہی جان داخل ہو گی جو مسلمان ہو، بیت اللہ کا طواف کوئی ننگا ہو کر نہ کرے۔ مسلمان اور مشرک اس سال کے بعد جمع نہ ہوں، جس کسی کا نبی اکرم مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 842
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میمونہ سے شادی کی اور آپ محرم تھے۔
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عائشہ رضی الله عنہا سے بھی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 827
´ابوبکر صدیق رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سا حج افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: ”جس میں کثرت سے تلبیہ پکارا گیا ہو اور خوب خون بہایا گیا ہو“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 908
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کے قلادے بٹے، پھر آپ نہ محرم ہوئے اور نہ ہی آپ نے کوئی کپڑا پہننا چھوڑا۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- بعض اہل علم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 953
´کعب بن عجرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہونے سے پہلے ان کے پاس سے گزرے، وہ حدیبیہ میں تھے، احرام باندھے ہوئے تھے۔ اور ایک ہانڈی کے نیچے آگ جلا رہے تھے۔ جوئیں ان کے منہ پر گر رہی تھیں تو آپ نے پوچھا: کیا یہ جوئیں تمہیں تکلیف پہنچا رہی ہیں؟ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 919
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے مرفوعاً روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ میں تلبیہ پکارنا اس وقت بند کرتے جب حجر اسود کا استلام کر لیتے۔
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 914
´علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ عورت اپنا سر مونڈوائے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 961
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود کے بارے میں فرمایا: ”اللہ کی قسم! اللہ اسے قیامت کے دن اس حال میں اٹھائے گا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی، جس سے یہ دیکھے گا، ایک زبان ہو گی جس سے یہ بولے گا۔ اور یہ اس شخص کے ایمان ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 815
´قتادۃ کہتے ہیں کہ` میں نے انس بن مالک رضی الله عنہ سے پوچھا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے حج کئے؟ انہوں نے کہا: صرف ایک حج ۱؎ اور چار عمرے کئے۔ ایک عمرہ ذی قعدہ میں، ایک عمرہ حدیبیہ ۲؎ میں اور ایک عمرہ اپنے حج کے ساتھ، اور ایک جعرانہ مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 944
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` جس نے بیت اللہ کا حج کیا، اس کا آخری کام بیت اللہ کا طواف (وداع) ہونا چاہیئے حائضہ عورتوں کے سوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رخصت دی ہے۔
۱- ابن عمر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 922
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` وادی محصب میں قیام کوئی چیز نہیں ۱؎، یہ تو بس ایک جگہ ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام فرمایا۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 905
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` ہم ایک سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ عید الاضحی کا دن آ گیا، چنانچہ گائے میں ہم سات سات لوگ اور اونٹ میں دس دس لوگ شریک ہوئے۔
یہ حدیث حسن غریب ہے، اور یہ حسین بن واقد کی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 921
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر، اور عثمان رضی الله عنہم ابطح ۱؎ میں قیام کرتے تھے۔
۱- ابن عمر کی حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ ہم اسے صرف عبدالرزاق کی سند ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 886
´جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وادی محسر میں تیز چال چلے۔ (بشر کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ) آپ مزدلفہ سے لوٹے، آپ پرسکون یعنی عام رفتار سے چل رہے تھے، لوگوں کو بھی آپ نے سکون و اطمینان سے چلنے کا حکم دیا۔ (اور ابونعیم کی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 826
´نافع کہتے ہیں:` عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما نے تلبیہ پکارا اور تلبیہ پکارتے ہوئے چلے، وہ کہہ رہے تھے: «لبيك اللهم لبيك لا شريك لك لبيك إن الحمد والنعمة لك والملك لا شريك لك» ۔
۱- عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے تھے: ..مکمل حدیث پڑھیئے