Hadith no 2973 Of Sunan Ibn Majah Chapter Hajj O Umrah Ke Mutaliq Ehkaam O Masail (Problems and Commands About Pilgrimage and Umrah)

Read Sunan Ibn Majah Hadith No 2973 - Hadith No 2973 is from Problems And Commands About Pilgrimage And Umrah , Hajj O Umrah Ke Mutaliq Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Ibn Majah Hadees Book, which is written by Imam Ibn Majah. Hadith # 2973 of Imam Ibn Majah covers the topic of Problems And Commands About Pilgrimage And Umrah briefly in Sunan Ibn Majah. You can read Hadith No 2973 from Problems And Commands About Pilgrimage And Umrah in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن ابن ماجہ - حدیث نمبر 2973

Hadith No 2973
Book Name Sunan Ibn Majah
Book Writer Imam Ibn Majah
Writer Death 275 ھ
Chapter Name Problems And Commands About Pilgrimage And Umrah
Roman Name Hajj O Umrah Ke Mutaliq Ehkaam O Masail
Arabic Name المناسك
Urdu Name حج و عمرہ کے احکام و مسائل

Urdu Translation

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ کے لیے ایک ہی طواف کیا۔

Hadith in Arabic

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، طَافَ لِلْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ طَوَافًا وَاحِدًا " .

Your Comments/Thoughts ?

حج و عمرہ کے احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 2994

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان میں عمرہ (کا ثواب) حج کے برابر ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3017

´اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ان سے پوچھا گیا: عرفات سے لوٹتے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے چلتے تھے؟ کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم «عنق» کی چال (تیز چال) چلتے، اور جب خالی جگہ پاتے تو «نص» ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2991

´وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3115

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: احد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے، اور ہم اس سے، اور وہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ پر قائم ہے، اور عیر (یہ بھی ایک پہاڑ ہے) جہنم کے باغات میں سے ایک باغ پر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3012

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پورا عرفات جائے وقوف ہے، اور بطن عرفہ سے اٹھ جاؤ یعنی وہاں نہ ٹھہرو، اور پورا (مزدلفہ) ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور بطن محسر سے اٹھ جاؤ یعنی وہاں نہ ٹھہرو، اور پورا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3101

´سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہدی کے اونٹوں میں ایک نر اونٹ بھی تھا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2941

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں دن میں داخل ہوئے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2900

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ایک اعرابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: میرا نام فلاں فلاں غزوہ میں جانے کے لیے درج کر لیا گیا ہے، اور میری بیوی حج کرنے جا رہی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: جاؤ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2975

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا تو ان دونوں کے لیے اسے ایک ہی سعی کافی ہے، اور وہ احرام نہ کھولے جب تک حج کو پورا نہ کر لے، اور اس وقت ان دونوں سے ایک ساتھ احرام کھولے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2985

´ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` حج تمتع اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2955

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حطیم کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کعبہ ہی کا ایک حصہ ہے میں نے پوچھا: پھر لوگوں (کفار) نے اس کو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3070

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` لوگ ہر طرف کو جا رہے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی کوچ نہ کرے یہاں تک کہ اس کا آخری کام بیت اللہ کا طواف ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2901

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا عورتوں پر بھی جہاد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، لیکن ان پر ایسا جہاد ہے جس میں لڑائی نہیں ہے اور وہ حج اور عمرہ ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3035

´قدامہ بن عبداللہ عامری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے یوم النحر کو جمرہ کو اپنی سرخ اور سفید اونٹنی پر سوار ہو کر کنکریاں ماریں، اس وقت آپ نہ کسی کو مارتے، اور نہ ہٹاتے تھے، اور نہ یہی کہتے تھے کہ ہٹو! ہٹو!۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2897

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے فرمان: «من استطاع إليه سبيلا» کا مطلب زاد سفر اور سواری ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3098

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدی کو قلادہ پہنایا، اس کا اشعار کیا، اور اسے (مکہ) بھجوایا، اور ان باتوں سے پرہیز نہیں کیا جن سے محرم پرہیز کرتا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2923

´زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس جبرائیل آئے اور بولے: اے محمد! اپنے صحابہ سے کہو کہ وہ تلبیہ باآواز بلند پکاریں، اس لیے کہ یہ حج کا شعار ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2960

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے طواف سے فارغ ہوئے تو مقام ابراہیم کے پاس آئے، عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ ہمارے باپ ابراہیم کی جگہ ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: «واتخذوا من مقام إبراهيم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3105

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ذویب خزاعی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ ہدی کے اونٹ بھیجتے تو فرماتے: اگر ان میں سے کوئی تھک کر مرنے کے قریب پہنچ جائے، اور تمہیں اس کے مر جانے کا ڈر ہو، تو اس کو نحر (ذبح) ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3043

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! سر منڈانے والوں کو بخش دے، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ..مکمل حدیث پڑھیئے