Hadith no 4112 Of Sunan Nisai Chapter Qatal O Khoon Rezi Ke Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Bloodshed)

Read Sunan Nisai Hadith No 4112 - Hadith No 4112 is from Command And Problems Related To Bloodshed , Qatal O Khoon Rezi Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 4112 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Bloodshed briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 4112 from Command And Problems Related To Bloodshed in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 4112

Hadith No 4112
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Command And Problems Related To Bloodshed
Roman Name Qatal O Khoon Rezi Ke Ehkaam O Masail
Arabic Name تحريم الدم
Urdu Name قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل

Urdu Translation

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر (کا کام) ہے۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ , وَقِتَالُهُ كُفْرٌ " .

Your Comments/Thoughts ?

قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 4014

´ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا، نماز قائم کرتا ہے، زکاۃ دیتا ہے اور کبائر سے دور اور بچتا ہے۔ اس کے لیے جنت ہے، لوگوں نے آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4109

´سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان سے لڑنا کفر (کا کام) اور اسے گالی دینا فسق ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4068

´حسن بصری کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنا دین بدلا اسے قتل کر دو۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: یہ عباد کی حدیث کی بہ نسبت صواب کے زیادہ قریب ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4065

´عکرمہ سے روایت ہے کہ` کچھ لوگ اسلام سے پھر گئے ۱؎ تو انہیں علی رضی اللہ عنہ نے آگ میں جلا دیا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اگر میں ہوتا تو انہیں نہ جلاتا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: تم کسی کو اللہ کا عذاب نہ دو، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4118

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مومن کو قتل کرنا کفر (کا کام) اور اسے گالی دینا فسق ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4072

´سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب فتح مکہ کا دن آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو امان دے دی، سوائے چار مرد اور دو عورتوں کے، اور فرمایا: انہیں قتل کر دو چاہے تم انہیں کعبہ کے پردے سے چمٹا ہوا پاؤ، یعنی عکرمہ بن ابی جہل، عبداللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4023

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا:` عمار! کیا تمہیں نہیں معلوم کہ کسی مسلمان شخص کا خون حلال نہیں سوائے تین صورت کے: جان کے بدلے جان، یا وہ شخص جس نے شادی کے بعد زنا کیا ہو، اور پھر انہوں نے آگے (یہی) حدیث بیان کی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3977

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ لا الٰہ الا اللہ نہ کہیں، چنانچہ جس نے لا الٰہ الا اللہ کہہ لیا اس ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4049

´انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` ایک یہودی نے ایک انصاری لڑکی کو اس کے زیور کی لالچ میں قتل کر کے، اسے کنوئیں میں پھینک دیا اور اوپر سے اس کا سر پتھروں سے کچل دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اسے پتھروں سے اس طرح مارا جائے کہ وہ مر جائےمکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4134

´مسروق کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بعد کافر نہ ہو جانا۔ (یہ حدیث) مرسل ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4027

´عرفجہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: میرے بعد فتنہ و فساد ہو گا پس اگر امت محمدیہ میں کوئی انتشار و تفرقہ ڈالنا چاہے جب کہ وہ متفق و متحد ہوں تو اسے قتل کر دو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4085

´زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` یہود کے ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جادو کیا۔ اس کی وجہ سے آپ کچھ دنوں تک بیمار رہے، آپ کے پاس جبرائیل علیہ السلام نے آ کر کہا: ایک یہودی نے آپ کو جادو کیا ہے، اس نے آپ کے لیے فلاں کنوئیں میں گرہ باندھ کر ڈال رکھی ہے۔ رسول اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4017

´صحابی رسول عمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کبائر کیا ہیں؟ آپ نے فرمایا: وہ سات ہیں: ان میں سب سے بڑا گناہ اللہ کے ساتھ غیر کو شریک کرنا، ناحق کسی کو قتل کرنا اور دشمن سے مقابلے کے دن میدان جنگ چھوڑ کر بھاگ جانا ہے، یہ حدیث ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4020

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شرک یعنی یہ کہ تم کسی کو اللہ کے برابر ٹھہراؤ، اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرو، اور فقر و فاقہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4111

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر (کا کام) ہے۔ ابان نے ابواسحاق سبیعی سے پوچھا: ابواسحاق! کیا آپ نے اسے ابوالاحوص کے علاوہ کسی سے نہیں سنا؟ کہا: میں نے اسود اور ہبیرہ سے بھی سنا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3981

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ لا الٰہ الا اللہ نہ کہیں، جب وہ اسے کہہ لیں تو انہوں نے مجھ سے اپنا خون اور اپنا مال ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4082

´ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، آپ ایک مسلمان آدمی پر غصہ ہوئے اور آپ کا غصہ سخت ہو گیا، جب میں نے دیکھا تو عرض کیا کہ اے خلیفہ رسول! کیا میں اس کی گردن اڑا دوں؟ جب میں نے قتل کا نام لیا تو انہوں نے یہ ساری گفتگو بدل کر دوسری گفتگو شروع کر دی، پھر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4093

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ناحق جس کا مال چھینا جائے اور وہ لڑے پھر مارا جائے وہ شہید ہے۔ (امام نسائی کہتے ہیں:) یہ حدیث غلط ہے، صحیح سعیر بن خمس کی حدیث ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3999

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` قیامت کے روز سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خون کا فیصلہ کیا جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4006

´سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ` میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: جس نے کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کر دیا تو کیا اس کی توبہ قبول ہو گی؟، میں نے ان کے سامنے سورۃ الفرقان کی یہ آیت: «والذين لا يدعون مع اللہ إلها آخر ولا يقتلون النفس التي حرم اللہ إلا بالحق» پڑھی تو انہوں نے کہا: ..مکمل حدیث پڑھیئے