Hadith no 4263 Of Sunan Nisai Chapter Fira O Ateera Ke Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Ramification and Calibration)
Read Sunan Nisai Hadith No 4263 - Hadith No 4263 is from Command And Problems Related To Ramification And Calibration , Fira O Ateera Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 4263 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Ramification And Calibration briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 4263 from Command And Problems Related To Ramification And Calibration in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 4263
| Hadith No | 4263 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Nisai |
| Book Writer | Imam Nasai |
| Writer Death | 303 ھ |
| Chapter Name | Command And Problems Related To Ramification And Calibration |
| Roman Name | Fira O Ateera Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الفرع والعتيرة |
| Urdu Name | فرع و عتیرہ کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ایک چوہیا گھی میں گر کر مر گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا؟ آپ نے فرمایا: ”اسے اور اس کے اردگرد گھی کو نکال کر پھینک دو اور پھر اسے کھاؤ“۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، أَنَّ فَأْرَةً وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ , فَمَاتَتْ فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ : " أَلْقُوهَا وَمَا حَوْلَهَا وَكُلُوهُ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 4263 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
فرع و عتیرہ کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 4250
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مردے کی کھالوں کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: ”اس کی دباغت ہی اس کی پاکی ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4242
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک بکری مر گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم لوگوں نے اس کی کھال نہیں اتاری کہ اس سے فائدہ اٹھاتے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4257
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ مردار جانور کی کھال سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جب کہ وہ دباغت دی گئی ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4258
´ابوالملیح کے والد اسامہ بن عمیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالوں سے (فائدہ اٹھانے سے) منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4253
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے قریش کے کچھ لوگ گزرے، وہ اپنی ایک بکری کو گدھے کی طرح گھسیٹ رہے تھے، ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم لوگ اس کی کھال رکھ لیتےمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4267
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو اسے اچھی طرح ڈبو دو (پھر اسے نکال کر پھینک دو)“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4228
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرع اور عتیرہ سے منع فرمایا (دوسری روایت میں ہے کہ) آپ نے فرمایا: ”فرع اور عتیرہ واجب نہیں ہے“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4229
´مخنف بن سلیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم عرفہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران آپ نے فرمایا: ”لوگو! ہر گھر والے پر ہر سال قربانی اور عتیرہ ہے“ ۱؎۔ معاذ کہتے ہیں: ابن عون رجب میں عتیرہ کرتے تھے، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4227
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرع اور عتیرہ واجب نہیں“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4265
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چوہیا کے متعلق پوچھا گیا جو گھی میں گر جائے؟ تو آپ نے فرمایا: ”اگر گھی جما ہوا ہو تو اسے اور اس کے اردگرد کے گھی کو نکال پھینکو اور اگر جما ہوا نہ ہو تو تم اس کے قریب نہ جاؤمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4259
´مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم، سونے اور چیتوں کی کھال کے بستر یا کجاوے وغیرہ سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4263
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ایک چوہیا گھی میں گر کر مر گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا؟ آپ نے فرمایا: ”اسے اور اس کے اردگرد گھی کو نکال کر پھینک دو اور پھر اسے کھاؤ“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4237
´نبیشہ ہذلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں عتیرہ ذبح کرتے تھے، تو اب آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے جس مہینے میں چاہو ذبح کرو، اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور لوگوں کو کھلاؤ“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4261
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` انہوں نے فتح مکہ کے سال مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا، اللہ اور اس کے رسول نے شراب، مردار، سور اور بتوں کی خرید و فروخت حرام کر دی ہے۔ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! مردار کی چربی کے سلسلے میں آپ کا کیا خیال ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4243
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے، تو آپ نے فرمایا: ”کیا تم لوگوں نے اس کی کھال نہیں اتاری کہ اسے دباغت دے کر فائدہ اٹھا لیتے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4252
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردار کی کھال کی پاکی ہی اس کی دباغت ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4230
´محمد بن عبداللہ بن عمرو اور زید بن اسلم سے روایت ہے` لوگوں (صحابہ) نے عرض کیا: اللہ کے رسول! فرع کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”حق ہے، البتہ اگر تم اسے چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ جوان ہو جائے اور تم اسے اللہ کی راہ میں دو، یا اسے کسی مسکین، بیوہ کو دے دو تو یہ بہتر ہے اس بات سے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4255
´عبداللہ بن عُکیم جہنی کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں لکھ بھیجا: ”تم لوگ مردار کی غیر مدبوغ کھال اور پٹھے سے فائدہ نہ اٹھاؤ“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4262
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` عمر رضی اللہ عنہ کو خبر پہنچی کہ سمرہ رضی اللہ عنہ نے شراب بیچی ہے تو انہوں نے کہا: اللہ سمرہ کو ہلاک و برباد کرے، کیا اسے نہیں معلوم کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک و برباد کرے، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4241
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مردار بکری کو دیکھا جو ام المؤمنین میمونہ کی لونڈی کی تھی اور وہ بکری صدقے کی تھی، آپ نے فرمایا: ”اگر لوگوں نے اس کی کھال اتار لی ہوتی اور اس سے فائدہ اٹھایا ہوتا“ ..مکمل حدیث پڑھیئے