Hadith no 4900 Of Sunan Nisai Chapter Chour Ka Hath Kaatne Se Mutaliq Ehkaam O Masail (Command and Problems chopping off hands of thief)

Read Sunan Nisai Hadith No 4900 - Hadith No 4900 is from Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief , Chour Ka Hath Kaatne Se Mutaliq Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 4900 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 4900 from Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 4900

Hadith No 4900
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief
Roman Name Chour Ka Hath Kaatne Se Mutaliq Ehkaam O Masail
Arabic Name قطع السارق
Urdu Name چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل

Urdu Translation

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور لایا گیا ۱؎ آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، انہوں نے کہا: ہمیں آپ سے ایسی امید نہ تھی، آپ نے فرمایا: ”اگر فاطمہ ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا“۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا رِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَارِقٍ ، فَقَطَعَهُ ، قَالُوا : مَا كُنَّا نُرِيدُ أَنْ يَبْلُغَ مِنْهُ هَذَا ، قَالَ : " لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ لَقَطَعْتُهَا " .

Your Comments/Thoughts ?

چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 4947

´ایمن کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ڈھال کی قیمت پر ہاتھ کاٹ دیا جاتا تھا اور اس وقت اس کی قیمت ایک دینار تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4874

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص ایمان رکھتے ہوئے زنا نہیں کرتا، کوئی شخص ایمان رکھتے ہوئے چوری نہیں کرتا، کوئی شخص ایمان رکھتے ہوئے شراب نہیں پیتا اور نہ ہی وہ ایمان رکھتے ہوئے کوئی ایسی بڑی لوٹ کرتا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4954

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی جیسی روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ڈھال کی قیمت دس درہم لگائی جاتی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4976

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچک کر لے جانے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا“۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4910

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال کی چوری میں ہاتھ کاٹا، جس کی قیمت پانچ درہم تھی، راوی نے اسی طرح کہا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4945

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ درہم کی قیمت (والی چیز) میں ہاتھ کاٹا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4968

´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ پھل کے چرانے میں، اور نہ ہی گابے کے چرانے میں ہاتھ کاٹا جائے گا“۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4964

´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”نہ پھل میں ہاتھ کاٹا جائے گا اور نہ کھجور کے گابے کے چرانے میں“۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4896

´سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ` بنی مخزوم کی ایک عورت نے کچھ لوگوں (کی گواہیوں) کے ذریعہ زیورات مانگے پھر ان سے مکر گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4931

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:` نہ بہت عرصہ گزرا اور نہ میں بھولی ہوں کہ ہاتھ کاٹنا چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4924

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ”چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا“۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4913

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چور کا ہاتھ کاٹا جس نے عورتوں کے چبوترے سے ایک ڈھال چرائی، جس کی قیمت تین درہم تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4884

´عطا بن ابی رباح کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے ایک کپڑا چرایا، اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ نے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا (جس کا کپڑا تھا) وہ شخص بولا: اللہ کے رسول! وہ اسی کے لیے ہے ۱؎ آپ نے فرمایا: ”ایسا اس سے پہلے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4905

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` قریش کو مخزومی عورت کے معاملے نے فکر میں ڈال دیا جس نے چوری کی تھی۔ ان لوگوں نے کہا: اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کون بات کرے گا؟ لوگوں نے کہا: اس کی جرات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب اسامہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4900

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور لایا گیا ۱؎ آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، انہوں نے کہا: ہمیں آپ سے ایسی امید نہ تھی، آپ نے فرمایا: ”اگر فاطمہ ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا“۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4918

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چوتھائی دینار میں (چور کا) ہاتھ کاٹا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4950

´ایمن کہتے ہیں کہ` چور کا ہاتھ ڈھال کی قیمت میں کاٹا جائے گا اور ڈھال کی قیمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک دینار یا دس درہم تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4984

´عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں بنو قریظہ کے قیدیوں میں تھا، وہ لوگ دیکھتے جس کے زیر ناف کے بال اگ آئے ہوتے، اسے قتل کر دیا جاتا، اور جس کے بال نہ اگے ہوتے، اسے چھوڑ دیا جاتا اور قتل نہ کیا جاتا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4891

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` قبیلہ مخزوم کی ایک عورت لوگوں کا سامان مانگ لیتی تھی، پھر مکر جاتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4923

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا“۔مکمل حدیث پڑھیئے