Hadith no 4901 Of Sunan Nisai Chapter Chour Ka Hath Kaatne Se Mutaliq Ehkaam O Masail (Command and Problems chopping off hands of thief)
Read Sunan Nisai Hadith No 4901 - Hadith No 4901 is from Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief , Chour Ka Hath Kaatne Se Mutaliq Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 4901 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 4901 from Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 4901
| Hadith No | 4901 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Nisai |
| Book Writer | Imam Nasai |
| Writer Death | 303 ھ |
| Chapter Name | Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief |
| Roman Name | Chour Ka Hath Kaatne Se Mutaliq Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | قطع السارق |
| Urdu Name | چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل |
Urdu Translation
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چوری کی، ان لوگوں نے کہا: اس سلسلے میں ہم آپ سے بات نہیں کر سکتے، آپ سے صرف آپ کے محبوب اسامہ ہی بات کر سکتے۔ چنانچہ انہوں نے آپ سے اس سلسلے میں عرض کیا تو آپ نے فرمایا: ”اسامہ! ٹھہرو، بنی اسرائیل انہی جیسی چیزوں سے ہلاک ہوئے، جب ان میں کوئی اونچے طبقے کا آدمی چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے اور اگر ان میں کوئی نچلے طبقے کا آدمی چوری کرتا تو اس کا ہاتھ کاٹ دیتے۔ اگر اس جگہ فاطمہ بنت محمد بھی ہوتی تو میں اس کا ہاتھ بھی کاٹ دیتا“۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ امْرَأَةً سَرَقَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : مَا نُكَلِّمُهُ فِيهَا مَا مِنْ أَحَدٍ يُكَلِّمُهُ إِلَّا حِبُّهُ أُسَامَةُ فَكَلَّمَهُ ، فَقَالَ : " يَا أُسَامَةُ , إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ هَلَكُوا بِمِثْلِ هَذَا ، كَانَ إِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ ، وَإِنْ سَرَقَ فِيهِمُ الدُّونُ قَطَعُوهُ ، وَإِنَّهَا لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ لَقَطَعْتُهَا " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 4901 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 4982
´بسر بن ابی ارطاۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”سفر میں (چور کے) ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4883
´صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے ایک چادر چرائی، وہ اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا تو وہ بولے: اللہ کے رسول! میں نے اسے معاف کر دیا ہے، آپ نے فرمایا: ”ابو وہب! اسے میرے پاس لانے سے پہلے ہی تم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4899
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ` ایک عورت نے چوری کی چنانچہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائی گئی، لوگوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسامہ کے سوا کون (اس کی سفارش سے متعلق گفتگو کرنے کی) ہمت کر سکتا ہے؟ چنانچہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4981
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ایک چور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ نے فرمایا: ”اسے مار ڈالو“، لوگوں نے کہا: اس نے صرف چوری کی ہے؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”(اس کا دایاں ہاتھ) ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4924
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ”چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4930
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ہاتھ کاٹنا چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4908
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک حد کا نافذ ہونا اہل زمین کے لیے تیس دن بارش ہونے سے بہتر ہے“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4946
´ایمن کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی چور کا ہاتھ نہیں کاٹا مگر ایسی چیز میں جو ڈھال کی قیمت کے برابر ہو اور اس وقت ڈھال کی قیمت ایک دینار تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4933
´اس سند سے بھی` عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلی جیسی حدیث روایت کی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4938
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ڈھال (چوری کی قیمت) میں ہاتھ کاٹا جائے گا“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4969
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ پھل چرانے میں اور نہ گابا چرانے میں ہاتھ کاٹا جائے گا“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4889
´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حدود کو میرے پاس آنے سے پہلے معاف کر دیا کرو، کیونکہ جس حد کا مقدمہ میرے پاس آیا، اس میں حد لازم ہو گئی“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4953
´عطا بن ابی رباح بیان کرتے ہیں کہ` عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے: اس وقت اس (ڈھال) کی قیمت دس درہم تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4897
´اس سند سے بھی` سعید بن مسیب سے اسی طرح سے مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4961
´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخت پر لٹکے ہوئے پھلوں کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”جس ضرورت مند نے اسے کھا لیا اور جمع کر کے نہیں رکھا تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور جو اس میں سے کچھ لے جائے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4934
´عمرہ کہتی ہیں کہ` عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہاتھ کاٹنا چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4977
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` کسی خیانت کرنے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: اس حدیث کو ابن جریج سے: عیسیٰ بن یونس، فضل بن موسیٰ، ابن وہب، محمد بن ربیعہ، مخلد بن یزید اور سلمہ بن سعید، یہ بصریٰ ہیں اور ثقہ ہیں، نے روایت کیا ہے۔ ابن ابی صفوان کہتے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4906
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں فتح مکہ کے وقت چوری کی، چنانچہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے اس کے بارے میں آپ سے بات کی۔ جب انہوں نے آپ سے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4931
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:` نہ بہت عرصہ گزرا اور نہ میں بھولی ہوں کہ ہاتھ کاٹنا چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4955
´اس سند سے` عطاء سے مرسلاً روایت ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے