Hadith no 5228 Of Sunan Nisai Chapter Zeenat O Araish Ke Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Adornment)

Read Sunan Nisai Hadith No 5228 - Hadith No 5228 is from Command And Problems Related To Adornment , Zeenat O Araish Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 5228 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Adornment briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 5228 from Command And Problems Related To Adornment in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 5228

Hadith No 5228
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Command And Problems Related To Adornment
Roman Name Zeenat O Araish Ke Ehkaam O Masail
Arabic Name الزاينة (من المجتبى)
Urdu Name زینت اور آرائش کے احکام و مسائل

Urdu Translation

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مونچھیں کاٹو اور داڑھی بڑھاؤ۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَحْفُوا الشَّوَارِبَ ، وَأَعْفُوا اللِّحَى " .

Your Comments/Thoughts ?

زینت اور آرائش کے احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 5368

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری اوڑھنے کی چادر میں نماز نہیں پڑھتے تھے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5286

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:` گویا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کی سفیدی آپ کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں (اب بھی) دیکھ رہا ہوں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5266

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کا ذکر کیا، اس نے اپنی انگوٹھی میں مشک بھر رکھی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ سب سے عمدہ خوشبو ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5307

´عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` تم اپنی عورتوں کو ریشم نہ پہناؤ اس لیے کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے دنیا میں ریشم پہنا، وہ اسے آخرت میں نہیں پہن سکے گا مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5275

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5295

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا، پھر لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوائیں، تو آپ نے اسے نکال دیا اور فرمایا: میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا، پھر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5323

´سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک عورت ایک چادر لے کر آئی، جانتے ہو وہ کیسی چادر تھی؟ لوگوں نے کہا: ہاں، یہی شملہ، اس کی گوٹا کناری بنی ہوئی تھی، وہ بولی: اللہ کے رسول! میں نے یہ اپنے ہاتھ سے بنی ہے تاکہ آپ کو پہناؤں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لے لیا کیونکہ آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5300

´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیراء چادر تحفے میں آئی، تو آپ نے اسے میرے پاس بھیج دی، میں نے اسے پہنا، تو میں نے آپ کے چہرے پر غصہ دیکھا، چنانچہ آپ نے فرمایا: سنو، میں نے یہ پہننے کے لیے نہیں دی تھی، پھر آپ نے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5261

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جسے خوشبو پیش کی جائے وہ اسے نہ لوٹائے کیونکہ وہ اٹھانے میں ہلکی اور سونگھنے میں اچھی ہوتی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5253

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بال جوڑنے اور جوڑوانے والی عورت پر اور گودنے اور گودانے والی عورت پر لعنت فرمائی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5281

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی، اس کا نگینہ حبشہ کا بنا ہوا تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5363

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ وہ لوگ جو تصویریں بناتے ہیں، قیامت کے روز عذاب میں مبتلا ہوں گے، ان سے کہا جائے گا: زندگی عطا کرو اسے جسے تم نے بنایا تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5236

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آدھے کانوں تک تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5310

´علی بارقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک عورت میرے پاس مسئلہ پوچھنے آئی تو میں نے اس سے کہا: یہ ابن عمر رضی اللہ عنہما ہیں، (ان سے پوچھ لو) وہ مسئلہ پوچھنے ان کے پیچھے گئی اور میں بھی اس کے پیچھے گیا تاکہ وہ جو کہیں اسے سنوں، وہ بولی: مجھے حریر نامی ریشم کے بارے میں بتائیے، ابن عمر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5356

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میرے گھر میں ایک کپڑا تھا جس میں تصویریں تھیں ۱؎، چنانچہ میں نے اسے گھر کے ایک روشندان میں لٹکا دیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے تھے، پھر آپ نے فرمایا: عائشہ! ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5306

´ثابت کہتے ہیں کہ` میں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو سنا وہ منبر پر خطبہ دیتے ہوئے کہہ رہے تھے: محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت میں اسے ہرگز نہیں پہن سکے گا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5238

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ہمارے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آئے، آپ نے ایک شخص کو دیکھا، اس کے سر کے بال الجھے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا: کیا اس کے پاس کوئی چیز نہیں ہے جس سے اپنے بال ٹھیک رکھ سکے؟۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5314

´ابوعثمان النہدی کہتے ہیں کہ` ہم عتبہ بن فرقد کے ساتھ تھے کہ عمر رضی اللہ عنہ کا فرمان آیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ریشم تو وہی پہنتا ہے جس کا اس میں سے آخرت میں کوئی حصہ نہیں مگر اتنا، ابوعثمان نے انگوٹھے کے پاس والی اپنی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5278

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش «محمد رسول اللہ» تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5241

´عبید نامی ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «ارفاہ» (بہت زیادہ عیش میں پڑ جانے) سے منع فرماتے تھے۔ عبداللہ بن بریدہ سے پوچھا گیا: «ارفاہ» کیا ہے؟ کہا: «ارفاہ» میں مکمل حدیث پڑھیئے