Hadith no 5377 Of Sunan Nisai Chapter Zeenat O Araish Ke Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Adornment)

Read Sunan Nisai Hadith No 5377 - Hadith No 5377 is from Command And Problems Related To Adornment , Zeenat O Araish Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 5377 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Adornment briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 5377 from Command And Problems Related To Adornment in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 5377

Hadith No 5377
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Command And Problems Related To Adornment
Roman Name Zeenat O Araish Ke Ehkaam O Masail
Arabic Name الزاينة (من المجتبى)
Urdu Name زینت اور آرائش کے احکام و مسائل

Urdu Translation

´سعید بن ابی الحسن کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا دستہ چاندی کا تھا۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ ، قَالَ : " كَانَتْ قَبِيعَةُ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ " .

Your Comments/Thoughts ?

زینت اور آرائش کے احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 5353

´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے کھانا تیار کیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدعو کیا، چنانچہ آپ تشریف لائے اور اندر داخل ہوئے تو ایک پردہ دیکھا جس میں تصویریں بنی ہوئی تھیں ۱؎، تو آپ باہر نکل گئے اور فرمایا: فرشتے ایسے گھر میں داخل ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5323

´سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک عورت ایک چادر لے کر آئی، جانتے ہو وہ کیسی چادر تھی؟ لوگوں نے کہا: ہاں، یہی شملہ، اس کی گوٹا کناری بنی ہوئی تھی، وہ بولی: اللہ کے رسول! میں نے یہ اپنے ہاتھ سے بنی ہے تاکہ آپ کو پہناؤں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لے لیا کیونکہ آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5271

´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے روکا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5270

´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی سے، ریشم اور زرد رنگ کے کپڑے پہننے سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5257

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ` گودنا گودانے والی، چہرے کے بال اکھاڑنے والی اور دانتوں کے درمیان کشادگی کرانے والی عورتوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے۔ کیا میں اس پر لعنت نہ بھیجوں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت بھیجی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5272

´علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زرد رنگ کے کپڑے سے، سونے کی انگوٹھی سے، ریشم کے کپڑے سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے روکا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5359

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے، میں نے ایک پردہ لٹکا رکھا تھا جس پر تصاویر تھیں، چنانچہ جب آپ نے اسے دیکھا تو آپ کے چہرے کا رنگ بدل گیا، پھر آپ نے اسے اپنے ہاتھ سے پھاڑ دیا اور فرمایا: قیامت کے روز سب سے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5292

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی، آپ اسے پہنتے تھے اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھتے، تو لوگوں نے بھی (انگوٹھیاں) بنوائیں، پھر آپ منبر پر بیٹھے اور اسے اتار پھینکا اور فرمایا: مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5362

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کوئی تصویر بنائی، قیامت کے روز اسے حکم ہو گا کہ وہ اس میں روح ڈالے اور وہ اس میں روح نہیں ڈال سکے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5259

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو بدن پر زعفرانی رنگ لگانے سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5236

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آدھے کانوں تک تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5234

´براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے قد کے، چوڑے مونڈھوں اور گھنی داڑھی والے تھے، آپ کے بدن پر کچھ سرخی ظاہر تھی، سر کے بال کان کی لو تک تھے ۱؎، میں نے آپ کو لال جوڑا پہنے ہوئے دیکھا اور آپ سے زیادہ کسی کو خوبصورت نہیں دیکھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5366

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سے سب سے زیادہ سخت عذاب والے تصویر بنانے والے لوگ ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5263

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی زینب ثقفیہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم جب عشاء کے لیے نکلو تو خوشبو نہ لگاؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5327

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` انہوں نے عرفات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جسے تہبند نہ ملے تو وہ پاجامہ پہن لے، اور جسے چپل نہ ملے وہ خف (چمڑے کے موزے) پہن لے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5370

´عمرو بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتوں کے دو تسمے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5228

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مونچھیں کاٹو اور داڑھی بڑھاؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5277

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، پھر اسے پہنا تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوائیں، آپ نے فرمایا: میں اس انگوٹھی کو پہن رہا تھا، لیکن اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا، چنانچہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5305

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیبا کی ایک قباء پہنی جو آپ کو ہدیہ کی گئی تھی، پھر تھوڑی دیر بعد اسے اتار دیا اور اسے عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! آپ نے اسے بہت جلد اتار دی، فرمایا: مجھے جبرائیل علیہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5281

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی، اس کا نگینہ حبشہ کا بنا ہوا تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے