Hadith no 1622 Of Sunan Nisai Chapter Tahajud-Qayam Ul Lail, Aur Din May Nafl Namazon Ke Ehkaam O Masail (Commands and Problems related to optional and late night prayers)
Read Sunan Nisai Hadith No 1622 - Hadith No 1622 is from Commands And Problems Related To Optional And Late Night Prayers , Tahajud-Qayam Ul Lail, Aur Din May Nafl Namazon Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 1622 of Imam Nasai covers the topic of Commands And Problems Related To Optional And Late Night Prayers briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 1622 from Commands And Problems Related To Optional And Late Night Prayers in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 1622
| Hadith No | 1622 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Nisai |
| Book Writer | Imam Nasai |
| Writer Death | 303 ھ |
| Chapter Name | Commands And Problems Related To Optional And Late Night Prayers |
| Roman Name | Tahajud-Qayam Ul Lail, Aur Din May Nafl Namazon Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | قيام الليل وتطوع النهار |
| Urdu Name | تہجد-قیام اللیل، اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات میں اٹھتے تو مسواک سے اپنا منہ ملتے تھے۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ , وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ , وَالْأَعْمَشِ , وَحُصَيْنٍ , عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَشُوصُ فَاهُ بِالسِّوَاكِ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 1622 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
تہجد-قیام اللیل، اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 1757
´یحییٰ بن ابی کثیر کہتے ہیں کہ` مجھے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے خبر دی ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ رکعت پڑھتے تھے، نو رکعت کھڑے ہو ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1609
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی کا ذکر کیا گیا جو رات بھر سوتا رہا یہاں تک کہ صبح ہو گئی، تو آپ نے فرمایا: ”یہ ایسا آدمی ہے جس کے کانوں میں شیطان نے پیشاب کر دیا ہے“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1615
´حمید بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز قیام اللیل (تہجد) ہے، اور رمضان کے بعد سب سے افضل روزے محرم کے روزے ہیں“۔ شعبہ بن حجاج نے اسے مرسلاً روایت کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1790
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو نماز نہیں پڑھ پاتے خواہ نیند نے آپ کو اس سے روکا ہو یا کسی تکلیف نے تو دن کو آپ بارہ رکعتیں پڑھتے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1684
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وتر کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے فرمایا: ”وتر صبح ہونے (فجر نکلنے) سے پہلے پڑھو“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1729
´ابومجلز سے روایت ہے کہ` ابوموسیٰ اشعری مکہ اور مدینے کے درمیان تھے، کہ انہوں نے عشاء کی نماز دو رکعت پڑھی، پھر وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے ایک رکعت وتر پڑھی، اس میں انہوں نے سورۃ نساء کی سو آیتیں پڑھیں، پھر کہا: میں نے اپنے دونوں قدموں کو اس جگہ رکھنے میں جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1614
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان کے مہینے کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے روزے ہیں ۱؎، اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز قیام اللیل (تہجد) ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1816
´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، مروان بن محمد کہتے ہیں: اور سعید بن عبدالعزیز پر جب پڑھا گیا کہ` ام حبیبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں تو انہوں نے اس کا اقرار کیا، اور انکار نہیں کیا حالانکہ جب انہوں نے اسے ہم سے بیان کیا تو انہوں نے اسے مرفوع ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1674
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کی نماز دو دو رکعت ہے، اور جب تمہیں صبح کا ہو جانے کا خدشہ ہو تو ایک رکعت پڑھ کر وتر کر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1704
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` وہ وتر کی تینوں رکعتوں میں «سبح اسم ربك الأعلى»، «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو اللہ أحد» پڑھتے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1639
´خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (وہ بدر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھے) کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری رات نماز پڑھتے دیکھا یہاں تک کہ فجر ہو گئی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1715
´منصور روایت کرتے ہیں حکم سے، اور وہ مقسم سے اور مقسم ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے وہ کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ یا سات رکعت وتر پڑھتے، اور ان کے درمیان آپ سلام کے ذریعہ فصل نہیں کرتے تھے اور نہ کلام کے ذریعہ۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1811
´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں` جس نے ایک دن میں بارہ رکعتیں پڑھیں، اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1624
´ابوسنان ابوحصین سے وہ ابووائل شقیق بن سلمہ سے روایت کرتے ہیں کہ` حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جب ہم رات میں بیدار ہوتے تو ہمیں مسواک کرنے کا حکم دیا جاتا تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1692
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` دیہات والوں میں سے ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کے بارے میں پوچھا: تو آپ نے فرمایا: ”دو دو رکعت ہے، اور وتر رات کے آخری حصہ میں ایک رکعت ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1714
´سفیان زھری سے روایت کرتے ہیں، اور زہری عطاء بن یزید سے، اور عطاء ابوایوب سے، ابوایوب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` جو چاہے وتر سات رکعت پڑھے، جو چاہے پانچ پڑھے، جو چاہے تین پڑھے، اور جو چاہے ایک پڑھے، اور جو اشارے سے پڑھنا چاہے اشارے سے پڑھے (یعنی بیمار آدمی)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1700
´ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر تین رکعت پڑھتے تھے، پہلی رکعت میں «سبح اسم ربك الأعلى» دوسری رکعت میں «قل يا أيها الكافرون» اور تیسری میں «قل هو اللہ أحد» پڑھتے، اور دعائے قنوت رکوع ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1643
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے، اور ان کے پاس ایک عورت (بیٹھی ہوئی) تھی تو آپ نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ انہوں نے کہا: فلاں (عورت) ہے جو سوتی نہیں ہے، پھر انہوں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1804
´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جس نے دن اور رات میں فرض کے علاوہ بارہ رکعتیں پڑھیں تو اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا: چار ظہر سے پہلے، اور دو رکعتیں اس کے بعد، دو عصر سے پہلے، دو مغرب کے بعد، اور دو فجر سے پہلے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1728
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ رکعت وتر پڑھتے تھے، پھر جب آپ بوڑھے اور ضعیف ہو گئے تو نو رکعت پڑھنے لگے۔مکمل حدیث پڑھیئے