نجات

نزول عتاب کی گھڑی

نزدیک ہے۔۔۔

درباری کتے!

روپوش باغیوں کی تلاش میں

زمینیں سونگھتے پھر رہے ہیں

سربراہوں کی قوت فیصلہ جواب دے چکی ہے

ان کے مفلوج ہاتھ

درباریوں کے رچائے شڑینتروں پر

کیوں دستخط کرنے کی مشینیں ہیں

ان کی زبانیں صرف دھمکیاں بولتی ہیں

ان کے انا پرست کان

گڑگڑاہٹیں سننے کے عادی ہو چکے ہیں

مشیروں اور صلاح کاروں کا دعویٰ ہے

کہ وہ جلد ہی سربراہوں کو

دستخطوں کی زحمت سے بھی نجات دلانے کا راستہ ڈھونڈ نکالیں گے!

(1146) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Najat In Urdu By Famous Poet Aashufta Changezi. Najat is written by Aashufta Changezi. Enjoy reading Najat Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Aashufta Changezi. Free Dowlonad Najat by Aashufta Changezi in PDF.