موج در موج ہواؤں سے بچا لاؤں گا

موج در موج ہواؤں سے بچا لاؤں گا

خود کو میں دشت کے پنجوں سے چھڑا لاؤں گا

حوصلہ رکھئے میں صحرا سے پلٹ آؤں گا

ذرے ذرے سے محبت کا پتہ لاؤں گا

میرے ہاتھوں کی لکیروں میں جو ہیں الجھے ہوئے

ان ہی گیسو کے لیے پھول بچا لاؤں گا

تیرے ماتھے پہ چمکتے ہوئے رنگوں کی قسم

ترے ہونٹوں پہ ترنم کی صدا لاؤں گا

میں جو پابند وفا ہوں تو وفا زندہ ہے

میں اسی طرز ریاضت کا صلہ لاؤں گا

موسم خشک ہوا تیز مگر وعدہ رہا

سرخ پھولوں کے لیے نام وفا لاؤں گا

شب کی تنہائی میں آنکھوں سے لہو ٹپکے گا

ایسے عالمؔ کی میں تصویر بنا لاؤں گا

(909) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mauj-dar-mauj Hawaon Se Bacha Launga In Urdu By Famous Poet Afroz Alam. Mauj-dar-mauj Hawaon Se Bacha Launga is written by Afroz Alam. Enjoy reading Mauj-dar-mauj Hawaon Se Bacha Launga Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Afroz Alam. Free Dowlonad Mauj-dar-mauj Hawaon Se Bacha Launga by Afroz Alam in PDF.