ہے خموش آنسوؤں میں بھی نشاط کامرانی

ہے خموش آنسوؤں میں بھی نشاط کامرانی

کوئی سن رہا ہے شاید مری دکھ بھری کہانی

یہی تھرتھراتے آنسو یہی نیچی نیچی نظریں

یہی ان کی بھی نشانی یہی اپنی بھی نشانی

یہ نظام بزم ساقی کہیں رہ سکے گا باقی

کہ خوشی تو چند لمحے غم و درد جاودانی

ہیں وجود شے میں پنہاں ازل و ابد کے رشتے

یہاں کچھ نہیں دو روزہ کوئی شے نہیں ہے فانی

تری بات کیا ہے واعظ مرا دل وہ ہے کہ جس نے

اسی مے کدے میں اکثر مری بات بھی نہ مانی

پئے رفع بدگمانی میں وفا برت رہا تھا

مری پے بہ پے وفا سے بڑھی اور بدگمانی

مرا مے کدہ سلامت کہ ہر ایک قید اٹھا دی

نہ تو دیر کی غلامی نہ حرم کی پاسبانی

کروں ان سے لاکھ شکوے مگر ان سے شکوہ کرنا

نہ طریقۂ محبت نہ روایت جوانی

(794) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Hai KHamosh Aansuon Mein Bhi Nashat-e-kaamrani In Urdu By Famous Poet Ali Jawwad Zaidi. Hai KHamosh Aansuon Mein Bhi Nashat-e-kaamrani is written by Ali Jawwad Zaidi. Enjoy reading Hai KHamosh Aansuon Mein Bhi Nashat-e-kaamrani Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ali Jawwad Zaidi. Free Dowlonad Hai KHamosh Aansuon Mein Bhi Nashat-e-kaamrani by Ali Jawwad Zaidi in PDF.