خیال جان سے بڑھ کر سفر میں رہتا ہے

خیال جان سے بڑھ کر سفر میں رہتا ہے

وہ میری روح کے اندر سفر میں رہتا ہے

جو سارے دن کی تھکن اوڑھ کر میں سوتا ہوں

تو ساری رات مرا گھر سفر میں رہتا ہے

جنم جنم سے مری پیاس سر پٹکتی ہے

جنم جنم سے سمندر سفر میں رہتا ہے

مرا یقین کرو اس کے پاؤں میں تل ہے

اسی لئے وہ برابر سفر میں رہتا ہے

میں دل ہی دل میں جسے پوجنے لگا ہوں بہت

وہ دیوتا نہیں پتھر سفر میں رہتا ہے

(754) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

KHayal Jaan Se BaDh Kar Safar Mein Rahta Hai In Urdu By Famous Poet Anjum Barabankvi. KHayal Jaan Se BaDh Kar Safar Mein Rahta Hai is written by Anjum Barabankvi. Enjoy reading KHayal Jaan Se BaDh Kar Safar Mein Rahta Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Anjum Barabankvi. Free Dowlonad KHayal Jaan Se BaDh Kar Safar Mein Rahta Hai by Anjum Barabankvi in PDF.