آج مقابلہ ہے سخت میر سپاہ کے لیے

آج مقابلہ ہے سخت میر سپاہ کے لیے

ہو گئے سر کئی قلم ایک کلاہ کے لیے

تازہ رخیٔ کائنات ڈھونڈ رہی ہے آئنہ

جستجو ہے ہزار میں ایک گواہ کے لیے

کھل ہی گیا طلسم دوست عین وصال میں کہ تھی

اک شب ہجر زندگی لذت آہ کے لیے

اک شب خود نمائی میں عصمت بے مقام نے

کتنے سوال کر لیے رمز گناہ کے لیے

صورت گرد کارواں ہے غم منزل جہاں

خواب جنون تازہ کار چاہئے راہ کے لیے

آتش کیمیا گراں کام نہ آ سکی کوئی

سرمہ ہے خاک دل مری چشم سیاہ کے لیے

میری خود آگہی بھی کہ تیرے وصال نے طلب

ہجر ہزار شب کے بعد ایک گناہ کے لیے

(625) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Aaj Muqabla Hai SaKHt Mir-e-sipah Ke Liye In Urdu By Famous Poet Aziz Hamid Madni. Aaj Muqabla Hai SaKHt Mir-e-sipah Ke Liye is written by Aziz Hamid Madni. Enjoy reading Aaj Muqabla Hai SaKHt Mir-e-sipah Ke Liye Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Aziz Hamid Madni. Free Dowlonad Aaj Muqabla Hai SaKHt Mir-e-sipah Ke Liye by Aziz Hamid Madni in PDF.