چڑیا خانہ

نجمی فہمی عظمیٰ رعنا

آؤ دیکھیں چڑیا خانہ

جن کے نام سنا کرتے ہو

آج انہیں نزدیک سے دیکھو

ایک سے ایک پرندے دیکھو

آدم خور درندے دیکھو

مور سروں پر تاج سجائے

ناچ رہے ہیں پر پھیلائے

بلبل دیکھو طوطا دیکھو

کوئل دیکھو مینا دیکھو

خوش آواز پپیہا دیکھو

حد حد اور گوریا دیکھو

بھونرا دیکھو تتلی دیکھو

شیر کی خالہ بلی دیکھو

زیبرا گھوڑا ٹٹو خچر

باز کبوتر کوا تیتر

وہ دیکھو خرگوش گلہری

بارہ سنگھا اور وہ ہرنی

بن مانس اور بھالو بھی ہے

نیولا اور کنگارو بھی ہے

بندر کی نقالی دیکھو

پیٹ رہے ہیں تالی دیکھو

دو دو ہاتھی جھوم رہے ہیں

دور گدھے بھی گھوم رہے ہیں

شیروں کا غرانا دیکھو

تندوے کا بل کھانا دیکھو

وہ دیکھو افریقی گینڈا

اور یہ ہندوستانی چیتا

پھن کاڑھے اک ناگن بھی ہے

لومڑی اک مکارن بھی ہے

بزدل گیدڑ لکڑ بگھا

کون بنے گا لیڈر اس کا

دل کش طائر آبی دیکھو

کیسی ہے مرغابی دیکھو

مچھلی کو لہراتے دیکھو

مینڈک کو ٹراتے دیکھو

ایک مگرمچھ جاگ رہا ہے

دیکھ کے کچھوا بھاگ رہا ہے

آج فراغؔ انکل نے دیکھا

کلکتے کا چڑیا خانہ

(809) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

ChiDiya-KHana In Urdu By Famous Poet Faragh Rohvi. ChiDiya-KHana is written by Faragh Rohvi. Enjoy reading ChiDiya-KHana Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Faragh Rohvi. Free Dowlonad ChiDiya-KHana by Faragh Rohvi in PDF.