رنگ در رنگ حجابات اٹھانے ہوں گے

رنگ در رنگ حجابات اٹھانے ہوں گے

بے محابا ہمیں سب جلوے دکھانے ہوں گے

جن کو تاریخ کی نظریں بھی کبھی چھو نہ سکیں

بطن گیتی میں کئی ایسے زمانے ہوں گے

آج تک شاہوں کی تحویل میں جو آ نہ سکے

سیکڑوں ایسے پر اسرار خزانے ہوں گے

پشت ہا پشت سے جو دست نگر رہتے ہیں

ان گنت ایسے بھی مظلوم گھرانے ہوں گے

جن میں غربت کے اسیروں کو جگہ مل نہ سکی

وہ فلک بوس محلات گرانے ہوں گے

جن میں دہقانوں کی حسرت کا جھلکتا ہے لہو

ہم کو وہ گلشن شاداب جلانے ہوں گے

نئے انداز سے چھیڑی ہے غزل فارغؔ نے

اب ہر اک لب پہ بغاوت کے ترانے ہوں گے

(914) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Rang-dar-rang Hijabaat UThane Honge In Urdu By Famous Poet Farigh Bukhari. Rang-dar-rang Hijabaat UThane Honge is written by Farigh Bukhari. Enjoy reading Rang-dar-rang Hijabaat UThane Honge Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Farigh Bukhari. Free Dowlonad Rang-dar-rang Hijabaat UThane Honge by Farigh Bukhari in PDF.