حدیث سوز و ساز شمع و پروانہ نہیں کہتے

حدیث سوز و ساز شمع و پروانہ نہیں کہتے

ہم اپنا حال دل کہتے ہیں افسانہ نہیں کہتے

وہی مے نوش راز بادۂ الفت سمجھتے ہیں

جو مستی کو رہین جام و پیمانہ نہیں کہتے

سعادت سوز دل کی بھی بڑی مشکل سے ملتی ہے

سر محفل ہر اک شعلے کو پروانہ نہیں کہتے

ہمارا ٹوٹا ساغر ہی ہمارے کام آئے گا

کسی کے ظرف کو ہم اپنا پیمانہ نہیں کہتے

یہ کیسا انقلاب آیا جہان بے نیازی میں

کہ وہ بھی اپنے دیوانے کو دیوانہ نہیں کہتے

فگارؔ اشعار میں اپنے ہیں رقصاں شوخیاں غم کی

کلی کی داستاں پھولوں کا افسانہ نہیں کہتے

(811) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Hadis-e-soz-o-saz-e-sham-o-parwana Nahin Kahte In Urdu By Famous Poet Figar Unnavi. Hadis-e-soz-o-saz-e-sham-o-parwana Nahin Kahte is written by Figar Unnavi. Enjoy reading Hadis-e-soz-o-saz-e-sham-o-parwana Nahin Kahte Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Figar Unnavi. Free Dowlonad Hadis-e-soz-o-saz-e-sham-o-parwana Nahin Kahte by Figar Unnavi in PDF.