دکھی دلوں میں، دکھی ساتھیوں میں رہتے تھے

دکھی دلوں میں، دکھی ساتھیوں میں رہتے تھے

یہ اور بات کہ ہم مسکرا بھی لیتے تھے

وہ ایک شخص برائی پہ تل گیا تو چلو

سوال یہ ہے کہ ہم بھی کہاں فرشتے تھے

اور اب نہ آنکھ نہ آنسو نہ دھڑکنیں دل میں

تمہی کہو کہ یہ دریا کبھی اترتے تھے

جدائیوں کی گھڑی نقش نقش بولتی ہے

وہ برف بار ہوا تھی، وہ دانت بجتے تھے

اب ان کی گونج یہاں تک سنائی دیتی ہے

وہ قہقہے جو تری انجمن میں لگتے تھے

وہ ایک دن کہ محبت کا دن کہیں جس کو

کہ آگ تھی نہ تپش بس سلگتے جاتے تھے

کہاں وہ ضبط کے دعوے کہاں یہ ہم گوہرؔ

کہ ٹوٹتے تھے نہ پھر ٹوٹ کر بکھرتے تھے

(1031) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Dukhi Dilon Mein, Dukhi Sathiyon Mein Rahte The In Urdu By Famous Poet Gauhar Hoshiyarpuri. Dukhi Dilon Mein, Dukhi Sathiyon Mein Rahte The is written by Gauhar Hoshiyarpuri. Enjoy reading Dukhi Dilon Mein, Dukhi Sathiyon Mein Rahte The Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Gauhar Hoshiyarpuri. Free Dowlonad Dukhi Dilon Mein, Dukhi Sathiyon Mein Rahte The by Gauhar Hoshiyarpuri in PDF.