محبت پر یقیں تھا جب

میں زندہ ہوں

توانائی

مری رگ رگ میں بہتی ہے

میں جب چاہوں

ذرا سا ہاتھ اٹھا کر آسماں چھو لوں

فضا میں تیرتی جاؤں

صبا ہر صبح دل کش رقص کرتی ہے مری خاطر

شفق ہر شام سجتی ہے کہ میں اس پر نظر ڈالوں

ستارے آنکھ رکھتے ہیں مرے ابرو کی جنبش پر

اشارہ ہو تو سب کے سب مرے آنچل پہ آ جائیں

میں سرگوشی کروں تو زندگی مسحور ہو جائے

ذرا نظریں اٹھاؤں وقت کی رفتار تھم جائے

میں ہنستی ہوں

ہری شاخوں پہ کھلتے سرخ پھولوں میں

مرے آنسو

سنہری طشتری میں پیش ہوتے ہیں

خدائی بارگاہوں میں

حضوری کا شرف ملتا ہے میری سب دعاؤں کو

کبھی

محسوس ہوتا تھا

(1390) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mohabbat Par Yaqin Tha Jab In Urdu By Famous Poet Hamida Shahin. Mohabbat Par Yaqin Tha Jab is written by Hamida Shahin. Enjoy reading Mohabbat Par Yaqin Tha Jab Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Hamida Shahin. Free Dowlonad Mohabbat Par Yaqin Tha Jab by Hamida Shahin in PDF.