اپنا گھر چھوڑ کے ہم لوگ وہاں تک پہنچے

اپنا گھر چھوڑ کے ہم لوگ وہاں تک پہنچے

صبح فردا کی کرن بھی نہ جہاں تک پہنچے

میں نے آنکھوں میں چھپا رکھے ہیں کچھ اور چراغ

روشنی صبح کی شاید نہ یہاں تک پہنچے

بے کہے بات سمجھ لو تو مناسب ہوگا

اس سے پہلے کہ یہی بات زباں تک پہنچے

تم نے ہم جیسے مسافر بھی نہ دیکھے ہوں گے

جو بہاروں سے چلے اور خزاں تک پہنچے

آج پندار تمنا کا فسوں ٹوٹ گیا

چند کم ظرف گلے نوک زباں تک پہنچے

(934) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Apna Ghar ChhoD Ke Hum Log Wahan Tak Pahunche In Urdu By Famous Poet Iqbal Azeem. Apna Ghar ChhoD Ke Hum Log Wahan Tak Pahunche is written by Iqbal Azeem. Enjoy reading Apna Ghar ChhoD Ke Hum Log Wahan Tak Pahunche Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Iqbal Azeem. Free Dowlonad Apna Ghar ChhoD Ke Hum Log Wahan Tak Pahunche by Iqbal Azeem in PDF.