ترا حسن بھی بہانہ مرا عشق بھی بہانہ

ترا حسن بھی بہانہ مرا عشق بھی بہانہ

یہ لطیف استعارے نہ سمجھ سکا زمانہ

میں نثار دست نازک جو اٹھائے ناز شانہ

کہ سنور گئیں یہ زلفیں تو سنور گیا زمانہ

تری زندگی تبسم مری زندگی تلاطم

مری زندگی حقیقت تری زندگی فسانہ

تری زلف خم بہ خم نے نئے سلسلے نکالے

مری سینہ چاکیوں سے جو بنا مزاج شانہ

ترا ناز کبریائی بھی مقام غور میں ہے

کہ گھٹا دیا ہے سجدوں نے وقار آستانہ

میں درون خانہ آ کر بھی لیے ہوں داغ سجدہ

ہے ابھی مری جبیں پر اثر برون خانہ

کبھی راہ میں نے بدلی تو زمیں کا رقص بدلا

کبھی سانس لی ٹھہر کر تو ٹھہر گیا زمانہ

(1039) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Tera Husn Bhi Bahana Mera Ishq Bhi Bahana In Urdu By Famous Poet Jameel Mazhari. Tera Husn Bhi Bahana Mera Ishq Bhi Bahana is written by Jameel Mazhari. Enjoy reading Tera Husn Bhi Bahana Mera Ishq Bhi Bahana Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jameel Mazhari. Free Dowlonad Tera Husn Bhi Bahana Mera Ishq Bhi Bahana by Jameel Mazhari in PDF.