ایک روشنی

ایک روشنی

بے حد شفاف

بیمار روشنیوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی

رہائی کی کوشش میں مصروف

امید کے زینے پر کھڑی

مجھے دیکھتی ہے

میری طرف سرکتی ہے

اپنا ہاتھ میری طرف بڑھاتی ہے

لیکن پھسل کر

اندھیروں میں

گر جاتی ہے

اندھی روشنی

میرے مفلوج ہاتھ دیکھنے سے معذور روشنی

(709) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ek Raushni In Urdu By Famous Poet Javed Shaheen. Ek Raushni is written by Javed Shaheen. Enjoy reading Ek Raushni Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Javed Shaheen. Free Dowlonad Ek Raushni by Javed Shaheen in PDF.