مکافات

عدم وجود کے مابین فاصلہ ہے بہت

یہ فاصلہ ہمیں اک روز طے تو کرنا ہے

وہ کشت گل ہو کہ ہم بوئیں راہ میں کانٹے

کوئی بھی فعل ہو پر ایک دن تو مرنا ہے

ہمارے پیچھے ہیں وہ بھی ہمیں عزیز ہیں جو

اسی طرف سے انہیں ایک دن گزرنا ہے

صبا بریدہ بھی گل ہیں وفا گزیدہ بھی دل

یہ بات ذہن میں رکھنی ہے اور ڈرنا ہے

کسی نے پہلے لگائے تھے سایہ دار شجر

انہیں کی چھاؤں میں بیٹھے ہیں آج ہم آ کر

(815) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mukafat In Urdu By Famous Poet Akhtar-ul-Iman. Mukafat is written by Akhtar-ul-Iman. Enjoy reading Mukafat Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Akhtar-ul-Iman. Free Dowlonad Mukafat by Akhtar-ul-Iman in PDF.