مجھ کو پانے کے سوا اور تمنا کیا ہے

مجھ کو پانے کے سوا اور تمنا کیا ہے

میرے بارے میں بتا تیرا ارادہ کیا ہے

عشق کی شاخ پہ آتا ہے چلا جاتا ہے

دل کے پنچھی کا بھلا ٹھور ٹھکانہ کیا ہے

ہر نشہ کر کے یہاں دیکھ چکا ہوں یاروں

بھول جانے کا اسے اور طریقہ کیا ہے

تیری یادوں میں بہائے ہیں جو آنسو اتنے

آنکھ بھی پوچھ رہی ہے کہ بچایا کیا ہے

یوں ملاقات کا یہ دور بنائے رکھیے

موت کب ساتھ نبھا جائے بھروسہ کیا ہے

ہجر کے بعد یہ سوچو کہ کہاں جاؤ گے

ہم تو مر جائیں گے ویسے بھی ہمارا کیا ہے

میتؔ خوابوں کی خماری سے نکلنے کے باد

اس سے اک بار تو پوچھو کہ بتاتا کیا ہے

(806) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mujhko Pane Ke Siwa Aur Tamanna Kya Hai In Urdu By Famous Poet Amit Sharma Meet. Mujhko Pane Ke Siwa Aur Tamanna Kya Hai is written by Amit Sharma Meet. Enjoy reading Mujhko Pane Ke Siwa Aur Tamanna Kya Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Amit Sharma Meet. Free Dowlonad Mujhko Pane Ke Siwa Aur Tamanna Kya Hai by Amit Sharma Meet in PDF.