نگہ شوق کو یوں آئنہ سامانی دے

نگہ شوق کو یوں آئنہ سامانی دے

عشق کو حسن بنا حسن کو حیرانی دے

دل نوازی میں بھی ایذا ہے محبت کی قسم

تجھ کو فرصت جو کبھی شغل ستم رانی دے

کچھ تری چشم سخن ساز کا ایما نہ کھلا

لب مے نوش کو تکلیف گل افشانی دے

پھول وہ ہے جو میسر چڑھے یہ سنتا تھا

اب کھلا دل کی رہ عشق میں قربانی دے

آئنہ سنگ در دوست ہوا بھی تو کیا

سر جو سجدے میں جھکے لو تری پیشانی دے

اف وہ پرکار جو سنتے ہی تغافل کا گلہ

عشوہ و ناز کو تعلیم پشیمانی دے

دل بیتاب تماشا کی تسلی معلوم

اپنے ہر جلوے کو اک پیکر انسانی دے

اس کی انگڑائی کا عالم تو کبھی دیکھ اے گل

اور ہی حسن تری چاک گریبانی دے

آؤ شیرازۂ ہستی کو پریشاں کر دیں

یوں کہ اس زلف کو پیغام پریشانی دے

تیری سرکار غنی تیرا گدا بھی ہے غنی

کچھ نہ دے اور جو دے غم کی فراوانی دے

اس توقع پہ ہوں خاموش کہ وہ شوخ نگاہ

پھر ٹہوکا پئے تقریب غزل خوانی دے

(871) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Nigah-e-shauq Ko Yun Aaina-samani De In Urdu By Famous Poet Asar Lakhnavi. Nigah-e-shauq Ko Yun Aaina-samani De is written by Asar Lakhnavi. Enjoy reading Nigah-e-shauq Ko Yun Aaina-samani De Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Asar Lakhnavi. Free Dowlonad Nigah-e-shauq Ko Yun Aaina-samani De by Asar Lakhnavi in PDF.