مر گئے پر بھی نہ ہو بوجھ کسی پر اپنا

مر گئے پر بھی نہ ہو بوجھ کسی پر اپنا

روح کے ساتھ ہوا ہو تن لاغر اپنا

بے طرح دل میں بھرا رہتا ہے زلفوں کا دھواں

دم نکل جائے کسی روز نہ گھٹ کر اپنا

یار سوتا نہیں منہ کر کے ہماری جانب

کبھی کروٹ نہیں لیتا ہے مقدر اپنا

تم جو دو پھول چڑھاؤ تو خوشی کے مارے

قبر کھل جائے یہ پھولے تن لاغر اپنا

انتظام آپ کی سرکار میں یوں لازم ہے

بند و بست آپ کا گھر میں رہے باہر اپنا

حور بھی تم ہو نگاہوں میں پری بھی تم ہو

اب تو اے جان دل آیا ہے تمہیں پر اپنا

نور برساتی ہے زلفوں کی گھٹا چہرے پر

پاؤں اس کوچے میں پھسلے گا مقرر اپنا

نیند فرقت میں کہاں موت سے آنے والی

گھر سے بہتر ہے جو تکیے میں ہو بستر اپنا

خانہ برباد کیا عشق نے طفلی سے ہمیں

کہ مٹا بیٹھی گھروندے کی طرح گھر اپنا

اب نہ کچھ بولتے بنتی ہے نہ چپ رہتے ہمیں

نہ دل اپنا نظر آتا ہے نہ دلبر اپنا

وعدۂ وصل اگر آج بھی پورا نہ ہوا

یہ سمجھ لیجئے وعدہ ہے برابر اپنا

خوبرو کچھ بھی اگر بندہ نوازی فرمائیں

مالداروں کو کریں بندۂ بے زر اپنا

بے گلا کاٹے ہوئے رات نہیں کٹنے کی

صدقہ ابرو کا دیے جائیے خنجر اپنا

ڈور ہیں سلک گہر پر کہیں اشعار اے بحرؔ

قدرداں ہو تو سنائیں اسے جوہر اپنا

(897) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mar Gae Par Bhi Na Ho Bojh Kisi Par Apna In Urdu By Famous Poet Imdad Ali Bahr. Mar Gae Par Bhi Na Ho Bojh Kisi Par Apna is written by Imdad Ali Bahr. Enjoy reading Mar Gae Par Bhi Na Ho Bojh Kisi Par Apna Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Imdad Ali Bahr. Free Dowlonad Mar Gae Par Bhi Na Ho Bojh Kisi Par Apna by Imdad Ali Bahr in PDF.