جادۂ زیست پہ برپا ہے تماشا کیسا

جادۂ زیست پہ برپا ہے تماشا کیسا

دوست بچھڑا ہے ہر اک گام پہ کیسا کیسا

دل کا آتش کدہ ویران پڑا تھا کب سے

آنکھ سے بہنے لگا آگ کا دریا کیسا

اس پہ تو فصل خزاں مار چکی ہے شب خوں

موسم گل کے گزر جانے کا کھٹکا کیسا

چاند سے چہرے نظر آنے لگے ہیں کتنے

کھل گیا میری نگاہوں پہ دریچہ کیسا

جس میں اک اشک نہ ہو آنکھ کہاں ہے وہ آنکھ

بوند پانی کی نہ ہو جس میں وہ دریا کیسا

بے تحاشا جو بڑھی جاتی ہے سوئے گرداب

ناؤ نے دیکھ لیا اس میں کنارا کیسا

دیکھ محفل میں ہر اک آنکھ ہے نم یزدانیؔ

تو نے یہ چھیڑ دیا آج فسانہ کیسا

(993) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Jada-e-zist Pe Barpa Hai Tamasha Kaisa In Urdu By Famous Poet Yazdani Jalandhari. Jada-e-zist Pe Barpa Hai Tamasha Kaisa is written by Yazdani Jalandhari. Enjoy reading Jada-e-zist Pe Barpa Hai Tamasha Kaisa Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Yazdani Jalandhari. Free Dowlonad Jada-e-zist Pe Barpa Hai Tamasha Kaisa by Yazdani Jalandhari in PDF.