Read Surah At-Tur With Urdu Translation, Listen & Download Surah At-Tur MP3

Surah At-Tur is a Makki Surah. It is the 52nd Surah of the Holy Quran. Surah At-Tur has 49 Ayat. Surah At-Tur is in the 27 Para of the Holy Quran. You can read Surah At-Tur with Urdu Translation on this page. The Urdu translation of Surah At-Tur on this page is done by Fateh Muhammad Jalandhari. Listen to Surah At-Tur with Urdu Translation in the voice of Abd-ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim. You can also download Surah At-Tur MP3 with Urdu Tarjuma from Darsaal for free and share it with others.

<

Para: 27 | Voice: Abd-ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim, Urdu by Fateh Muhammad Jalandhari

Listen Surah At-Tur Audio

> Download Surah At-Tur Urdu Audio MP3

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

وَالطُّوۡرِۙ‏ ﴿۱﴾

(کوہ) طور کی قسم ﴿۱﴾

وَكِتٰبٍ مَّسۡطُوۡرٍۙ‏ ﴿۲﴾

اور کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے ﴿۲﴾

فِىۡ رَقٍّ مَّنۡشُوۡرٍۙ‏ ﴿۳﴾

کشادہ اوراق میں ﴿۳﴾

وَالۡبَيۡتِ الۡمَعۡمُوۡرِۙ‏ ﴿۴﴾

اور آباد گھر کی ﴿۴﴾

وَالسَّقۡفِ الۡمَرۡفُوۡعِۙ‏ ﴿۵﴾

اور اونچی چھت کی ﴿۵﴾

وَالۡبَحۡرِ الۡمَسۡجُوۡرِۙ‏ ﴿۶﴾

اور ابلتے ہوئے دریا کی ﴿۶﴾

اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ‏ ﴿۷﴾

کہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا ﴿۷﴾

مَّا لَهٗ مِنۡ دَافِعٍۙ‏ ﴿۸﴾

(اور) اس کو کوئی روک نہیں سکے گا ﴿۸﴾

يَوۡمَ تَمُوۡرُ السَّمَآءُ مَوۡرًاۙ‏ ﴿۹﴾

جس دن آسمان لرزنے لگا کپکپا کر ﴿۹﴾

وَّتَسِيۡرُ الۡجِبَالُ سَيۡرًاؕ‏ ﴿۱۰﴾

اور پہاڑ اُڑنے لگے اون ہو کر ﴿۱۰﴾

فَوَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّـلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ‏ ﴿۱۱﴾

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے ﴿۱۱﴾

الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ خَوۡضٍ يَّلۡعَبُوۡنَ‌ۘ‏ ﴿۱۲﴾

جو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں ﴿۱۲﴾

يَوۡمَ يُدَعُّوۡنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ‏ ﴿۱۳﴾

جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کر لے جائیں گے ﴿۱۳﴾

هٰذِهِ النَّارُ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ‏ ﴿۱۴﴾

یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے ﴿۱۴﴾

اَفَسِحۡرٌ هٰذَاۤ اَمۡ اَنۡتُمۡ لَا تُبۡصِرُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۱۵﴾

تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا ﴿۱۵﴾

اِصۡلَوۡهَا فَاصۡبِرُوۡۤا اَوۡ لَا تَصۡبِرُوۡا‌ۚ سَوَآءٌ عَلَيۡكُمۡ‌ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿۱۶﴾

اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے ﴿۱۶﴾

اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّنَعِيۡمٍۙ‏ ﴿۱۷﴾

جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نعتموں میں ہوں گے ﴿۱۷﴾

فَاكِهِيۡنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ‌ۚ وَوَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِ‏ ﴿۱۸﴾

جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا ﴿۱۸﴾

كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِٓيْئًا ۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ‏ ﴿۱۹﴾

اپنے اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو ﴿۱۹﴾

مُتَّكِــِٕيۡنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصۡفُوۡفَةٍ‌ۚ وَّزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍ‏ ﴿۲۰﴾

تختوں پر جو برابر برابر بچھے ہوئے ہیں تکیہ لگائے ہوئے اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کا عقد کر دیں گے ﴿۲۰﴾

وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَاتَّبَعَتۡهُمۡ ذُرِّيَّتُهُمۡ بِاِيۡمَانٍ اَلۡحَـقۡنَا بِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَمَاۤ اَلَـتۡنٰهُمۡ مِّنۡ عَمَلِهِمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ‌ؕ كُلُّ امۡرِیءٍۢ بِمَا كَسَبَ رَهِيۡنٌ‏ ﴿۲۱﴾

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی (راہ) ایمان میں ان کے پیچھے چلی۔ ہم ان کی اولاد کو بھی ان (کے درجے) تک پہنچا دیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے ﴿۲۱﴾

وَاَمۡدَدۡنٰهُمۡ بِفَاكِهَةٍ وَّلَحۡمٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَ‏ ﴿۲۲﴾

اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے ﴿۲۲﴾

يَتَنَازَعُوۡنَ فِيۡهَا كَاۡسًا لَّا لَغۡوٌ فِيۡهَا وَلَا تَاۡثِيۡمٌ‏ ﴿۲۳﴾

وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ ہذیان سرائی ہوگی نہ کوئی گناہ کی بات ﴿۲۳﴾

وَيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ غِلۡمَانٌ لَّهُمۡ كَاَنَّهُمۡ لُـؤۡلُـؤٌ مَّكۡنُوۡنٌ‏ ﴿۲۴﴾

اور نوجوان خدمت گار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے ﴿۲۴﴾

وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ‏ ﴿۲۵﴾

اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے آپس میں گفتگو کریں گے ﴿۲۵﴾

قَالُـوۡۤا اِنَّا كُـنَّا قَبۡلُ فِىۡۤ اَهۡلِنَا مُشۡفِقِيۡنَ‏ ﴿۲۶﴾

کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر میں (خدا سے) ڈرتے رہتے تھے ﴿۲۶﴾

فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيۡنَا وَوَقٰٮنَا عَذَابَ السَّمُوۡمِ‏ ﴿۲۷﴾

تو خدا نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا ﴿۲۷﴾

اِنَّا كُـنَّا مِنۡ قَبۡلُ نَدۡعُوۡهُ‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡبَرُّ الرَّحِيۡمُ‏ ﴿۲۸﴾

اس سے پہلے ہم اس سے دعائیں کیا کرتے تھے۔ بےشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے ﴿۲۸﴾

فَذَكِّرۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِنِعۡمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّلَا مَجۡنُوۡنٍؕ‏ ﴿۲۹﴾

تو (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ دیوانے ﴿۲۹﴾

اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَيۡبَ الۡمَنُوۡنِ‏ ﴿۳۰﴾

کیا کافر کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے (اور) ہم اس کے حق میں زمانے کے حوادث کا انتظار کر رہے ہیں ﴿۳۰﴾

قُلۡ تَرَبَّصُوۡا فَاِنِّىۡ مَعَكُمۡ مِّنَ الۡمُتَرَبِّصِيۡنَؕ‏ ﴿۳۱﴾

کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ﴿۳۱﴾

اَمۡ تَاۡمُرُهُمۡ اَحۡلَامُهُمۡ بِهٰذَآ‌ اَمۡ هُمۡ قَوۡمٌ طَاغُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۳۲﴾

کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سکھاتی ہیں۔ بلکہ یہ لوگ ہیں ہی شریر ﴿۳۲﴾

اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ تَقَوَّلَهٗ‌ۚ بَل لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿۳۳﴾

کیا (کفار) کہتے ہیں کہ ان پیغمبر نے قرآن از خود بنا لیا ہے بات یہ ہے کہ یہ (خدا پر) ایمان نہیں رکھتے ﴿۳۳﴾

فَلۡيَاۡتُوۡا بِحَدِيۡثٍ مِّثۡلِهٖۤ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَؕ‏ ﴿۳۴﴾

اگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا تو لائیں ﴿۳۴﴾

اَمۡ خُلِقُوۡا مِنۡ غَيۡرِ شَىۡءٍ اَمۡ هُمُ الۡخَـالِقُوۡنَؕ‏ ﴿۳۵﴾

کیا یہ کسی کے پیدا کئے بغیر ہی پیدا ہوگئے ہیں۔ یا یہ خود (اپنے تئیں) پیدا کرنے والے ہیں ﴿۳۵﴾

اَمۡ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ‌ۚ بَل لَّا يُوۡقِنُوۡنَؕ‏ ﴿۳۶﴾

یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے ﴿۳۶﴾

اَمۡ عِنۡدَهُمۡ خَزَآٮِٕنُ رَبِّكَ اَمۡ هُمُ الۡمُصَۜيۡطِرُوۡنَؕ‏ ﴿۳۷﴾

کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں۔ یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں؟ ﴿۳۷﴾

اَمۡ لَهُمۡ سُلَّمٌ يَّسۡتَمِعُوۡنَ فِيۡهِ‌ ۚ فَلۡيَاۡتِ مُسۡتَمِعُهُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍؕ‏ ﴿۳۸﴾

یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر (چڑھ کر آسمان سے باتیں) سن آتے ہیں۔ تو جو سن آتا ہے وہ صریح سند دکھائے ﴿۳۸﴾

اَمۡ لَـهُ الۡبَنٰتُ وَلَـكُمُ الۡبَنُوۡنَؕ‏ ﴿۳۹﴾

کیا خدا کی تو بیٹیاں اور تمہارے بیٹے ﴿۳۹﴾

اَمۡ تَسۡـَٔـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَؕ‏ ﴿۴۰﴾

(اے پیغمبر) کیا تم ان سے صلہ مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے ﴿۴۰﴾

اَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَؕ‏ ﴿۴۱﴾

یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں ﴿۴۱﴾

اَمۡ يُرِيۡدُوۡنَ كَيۡدًا‌ؕ فَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا هُمُ الۡمَكِيۡدُوۡنَؕ‏ ﴿۴۲﴾

کیا یہ کوئی داؤں کرنا چاہتے ہیں تو کافر تو خود داؤں میں آنے والے ہیں ﴿۴۲﴾

اَمۡ لَهُمۡ اِلٰهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ‌ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ‏ ﴿۴۳﴾

کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے ﴿۴۳﴾

وَاِنۡ يَّرَوۡا كِسۡفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا يَّقُوۡلُوۡا سَحَابٌ مَّرۡكُوۡمٌ‏ ﴿۴۴﴾

اور اگر یہ آسمان سے (عذاب) کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں تو کہیں کہ یہ گاڑھا بادل ہے ﴿۴۴﴾

فَذَرۡهُمۡ حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ فِيۡهِ يُصۡعَقُوۡنَۙ‏ ﴿۴۵﴾

پس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بےہوش کردیئے جائیں گے، سامنے آجائے ﴿۴۵﴾

يَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡـًٔـا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَؕ‏ ﴿۴۶﴾

جس دن ان کا کوئی داؤں کچھ بھی کام نہ آئے اور نہ ان کو (کہیں سے) مدد ہی ملے ﴿۴۶﴾

وَاِنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا عَذَابًا دُوۡنَ ذٰلِكَ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿۴۷﴾

اور ظالموں کے لئے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے ﴿۴۷﴾

وَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعۡيُنِنَا‌ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ حِيۡنَ تَقُوۡمُۙ‏ ﴿۴۸﴾

اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو ﴿۴۸﴾

وَمِنَ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَاِدۡبَارَ النُّجُوۡمِ‏ ﴿۴۹﴾

اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اس کی تنزیہ کیا کرو ﴿۴۹﴾

Browse Surah At-Tur Ayat by Ayat

Show All Ayat's of Surah At-Tur Show Less Ayat's of Surah At-Tur

Your Comments/Thoughts ?

Read & Download Surah At-Tur Online with Urdu Translation

You can listen to Surah At-Tur in the soulful voice of Abd-ur Rahman As-Sudais and the Surah At-Tur Urdu translation is in the voice of Saud Al-Shuraim. You can also download Surah At-Tur MP3 with Urdu translation. This way, you can listen to Surah At-Tur Urdu translation whenever possible to understand its meaning in your language. Likewise, Surah At-Tur Urdu Translation is available on this page so that you can recite it. This translation of Surah At-Tur is done by Fateh Muhammad Jalandhari.

Surah At-Tur is a Makki Surah. It is the 52nd Surah of the Holy Quran and has 49 Ayat. It is in the Para 27 of the Holy Quran.

When traveling and can't carry Holy Quran, you can recite Surah At-Tur Urdu Tarjuma by visiting this page of Darsaal. We suggest you bookmark this page to easily access it next time whenever you want to recite the Urdu translation of Surah At-Tur.

You can share Surah At-Tur Urdu Translation Audio directly on social media by clicking on your desired social media icon. Read, listen, or share Surah At-Tur with Urdu Translation and collect the countless blessings of Allah Almighty.

Is Surah At-Tur Urdu translation available?

You can read Surah At-Tur with Urdu translation at Darsaal.

Who is the translator of Surah At-Tur in Urdu?

Fateh Muhammad Jalandhari is the translator of Surah At-Tur in Urdu.

Surah At-Tur is in Which Sipara of Quran?

Surah At-Tur is in Sipara 27 of the Quran.