دلوں سے آرزوئے عمر جاوداں نہ گئی

دلوں سے آرزوئے عمر جاوداں نہ گئی

کوئی نگاہ پس گرد کارواں نہ گئی

وہ اور چیز ہے ہوتے ہیں جس سے دل شاداب

تری بہار سے ویرانیٔ خزاں نہ گئی

نکل کے خلد سے بھی آدمی نہ پچھتایا

زمیں پہ بھی چمن آرائی گماں نہ گئی

بس ایک کنج قفس تک نہ آ سکی ورنہ

صبا چلی تو چمن میں کہاں کہاں نہ گئی

کہاں کہاں نہ ہوئیں ثبت حسن کی مہریں

کلی ہوا میں بکھر کر بھی رائیگاں نہ گئی

مری دعا کی یہ غیرت ہے کتنی قابل داد

کہ لب تک آئی مگر سوئے آسماں نہ گئی

دیار عشق کھنڈر اور دشت دل سنسان

مگر ندیمؔ کی رنگینی بیاں نہ گئی

(891) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Dilon Se Aarzu-e-umr-e-jawedan Na Gai In Urdu By Famous Poet Ahmad Nadeem Qasmi. Dilon Se Aarzu-e-umr-e-jawedan Na Gai is written by Ahmad Nadeem Qasmi. Enjoy reading Dilon Se Aarzu-e-umr-e-jawedan Na Gai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ahmad Nadeem Qasmi. Free Dowlonad Dilon Se Aarzu-e-umr-e-jawedan Na Gai by Ahmad Nadeem Qasmi in PDF.