نہیں کچھ انتہا افسردگی کی

نہیں کچھ انتہا افسردگی کی

یہی ہے رسم شاید عاشقی کی

لب لعلیں پہ یہ لہریں ہنسی کی

یہی ڈوبے نہ کشتی زندگی کی

ڈھلے آنسو کہ یہ ٹوٹے ستارے

سکوت شب میں یاد آئی کسی کی

چمن میں بوٹا بوٹا دیکھتا ہے

ادائیں ان کی مستانہ روی کی

بڑھائے جا قدم ذوق طلب میں

شکایت کر نہ عجز و خستگی کی

اسی کا نام شاید زندگی ہے

خوشی کی اک گھڑی تو اک غمی کی

سکون ساحل دریا کا ارماں

کرو باتیں نہ یہ کم ہمتی کی

ملا کر آنکھ پھر آنکھیں چرانا

ادائے خاص ہے یہ دلبری کی

عطا ہو تو عطا ہو درد ایسا

ہو لذت جس میں سوز دائمی کی

ابھی ہے نور و ظلمت کی کشاکش

ابھی ہے دور منزل آگہی کی

حیات چند روزہ اپنی نجمیؔ

ہے تصویر مجسم بے بسی کی

(741) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Nahin Kuchh Intiha Afsurdagi Ki In Urdu By Famous Poet Amjad Najmi. Nahin Kuchh Intiha Afsurdagi Ki is written by Amjad Najmi. Enjoy reading Nahin Kuchh Intiha Afsurdagi Ki Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Amjad Najmi. Free Dowlonad Nahin Kuchh Intiha Afsurdagi Ki by Amjad Najmi in PDF.