Surah An-Naml Tafseer In Urdu - Audio MP3 and PDF

سورة النمل کی تفسیر

Surah An-Naml Tafseer in Urdu - Surah An-Naml is Meccan Surah and also called Makki Surah of Quran e Pak. You can listen Surah An-Naml tafseer in Urdu by Dr Asrar Ahmed. Download Full Surah An-Naml audio tafseer mp3 ayat by ayat.
Para / Chapter 19 - 20
Surah Name An-Naml
Classification Meccan - Makki Surah
Surah No. 27
Download Click here to Download Surah An-Naml Audio MP3

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

ٰطٰسٓ۔ یہ قرآن اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں﴿۱﴾ مومنوں کے لئے ہدایت اور بشارت﴿۲﴾ وہ جو نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں﴿۳﴾ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ہم نے ان کے اعمال ان کے لئے آرستہ کردیئے ہیں تو وہ سرگرداں ہو رہے ہیں﴿۴﴾ یہی لوگ ہیں جن کے لئے بڑا عذاب ہے اور وہ آخرت میں بھی وہ بہت نقصان اٹھانے والے ہیں﴿۵﴾ اور تم کو قرآن (خدائے) حکیم وعلیم کی طرف سے عطا کیا جاتا ہے﴿۶﴾ جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے، میں وہاں سے (رستے) کا پتہ لاتا ہوں یا سلگتا ہوا انگارہ تمہارے پاس لاتا ہوں تاکہ تم تاپو﴿۷﴾ جب موسیٰ اس کے پاس آئے تو ندا آئی کہ وہ جو آگ میں (تجلّی دکھاتا) ہے بابرکت ہے۔ اور جو آگ کے اردگرد ہیں اور خدا جو تمام عالم کا پروردگار ہے پاک ہے﴿۸﴾ اے موسیٰ میں ہی خدائے غالب ودانا ہوں﴿۹﴾ اور اپنی لاٹھی ڈال دو۔ جب اُسے دیکھا تو (اس طرح) ہل رہی تھی گویا سانپ ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا (حکم ہوا کہ) موسیٰ ڈرو مت۔ ہمارے پاس پیغمبر ڈرا نہیں کرتے﴿۱۰﴾ ہاں جس نے ظلم کیا پھر برائی کے بعد اسے نیکی سے بدل دیا تو میں بخشنے والا مہربان ہوں﴿۱۱﴾ اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو سفید نکلے گا۔ (ان دو معجزوں کے ساتھ جو) نو معجزوں میں (داخل ہیں) فرعون اور اس کی قوم کے پاس جاؤ کہ وہ بےحکم لوگ ہیں﴿۱۲﴾ جب ان کے پاس ہماری روشن نشانیاں پہنچیں، کہنے لگے یہ صریح جادو ہے﴿۱۳﴾ اور بےانصافی اور غرور سے ان سے انکار کیا لیکن ان کے دل ان کو مان چکے تھے۔ سو دیکھ لو فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا﴿۱۴﴾ اور ہم نے داؤد اور سلیمان کو علم بخشا اور انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہمیں بہت سے مومن بندوں پر فضلیت دی﴿۱۵﴾ اور سلیمان اور داؤد کے قائم مقام ہوئے۔ اور کہنے لگے کہ لوگو! ہمیں (خدا کی طرف سے) جانوروں کی بولی سکھائی گئی ہے اور ہر چیز عنایت فرمائی گئی ہے۔ بےشک یہ (اُس کا) صریح فضل ہے﴿۱۶﴾ اور سلیمان کے لئے جنوں اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کئے گئے اور قسم وار کئے جاتے تھے﴿۱۷﴾ یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا کہ چیونٹیوں اپنے اپنے بلوں میں داخل ہو جاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کے لشکر تم کو کچل ڈالیں اور ان کو خبر بھی نہ ہو﴿۱۸﴾ تو وہ اس کی بات سن کر ہنس پڑے اور کہنے لگے کہ اے پروردگار! مجھے توفیق عطا فرما کہ جو احسان تونے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں ان کا شکر کروں اور ایسے نیک کام کروں کہ تو ان سے خوش ہوجائے اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں داخل فرما﴿۱۹﴾ انہوں نے جانوروں کا جائزہ لیا تو کہنے لگے کیا سبب ہے کہ ہُدہُد نظر نہیں آتا۔ کیا کہیں غائب ہوگیا ہے؟﴿۲۰﴾ میں اسے سخت سزا دوں گا یا ذبح کر ڈالوں گا یا میرے سامنے (اپنی بےقصوری کی) دلیل صریح پیش کرے﴿۲۱﴾ ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ ہُدہُد آ موجود ہوا اور کہنے لگا کہ مجھے ایک ایسی چیز معلوم ہوئی ہے جس کی آپ کو خبر نہیں اور میں آپ کے پاس (شہر) سبا سے ایک سچی خبر لے کر آیا ہوں﴿۲۲﴾ میں نے ایک عورت دیکھی کہ ان لوگوں پر بادشاہت کرتی ہے اور ہر چیز اسے میسر ہے اور اس کا ایک بڑا تخت ہے﴿۲۳﴾ میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم خدا کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال انہیں آراستہ کر دکھائے ہیں اور ان کو رستے سے روک رکھا ہے پس وہ رستے پر نہیں آئے﴿۲۴﴾ (اور نہیں سمجھتے) کہ خدا کو آسمانوں اور زمین میں چھپی چیزوں کو ظاہر کردیتا اور تمہارے پوشیدہ اور ظاہر اعمال کو جانتا ہے کیوں سجدہ نہ کریں﴿۲۵﴾ خدا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی عرش عظیم کا مالک ہے﴿۲۶﴾ سلیمان نے کہا (اچھا) ہم دیکھیں گے، تونے سچ کہا ہے یا تو جھوٹا ہے﴿۲۷﴾ یہ میرا خط لے جا اور اسے ان کی طرف ڈال دے پھر ان کے پاس سے پھر آ اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں﴿۲۸﴾ ملکہ نے کہا کہ دربار والو! میری طرف ایک نامہ گرامی ڈالا گیا ہے﴿۲۹﴾ وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور مضمون یہ ہے کہ شروع خدا کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے﴿۳۰﴾ (بعد اس کے یہ) کہ مجھے سرکشی نہ کرو اور مطیع ومنقاد ہو کر میرے پاس چلے آؤ﴿۳۱﴾ (خط سنا کر) وہ کہنے لگی کہ اے اہل دربار میرے اس معاملے میں مجھے مشورہ دو، جب تک تم حاضر نہ ہو (اور صلاح نہ دو) میں کسی کام کو فیصل کرنے والی نہیں﴿۳۲﴾ وہ بولے کہ ہم بڑے زورآور اور سخت جنگجو ہیں اور حکم آپ کے اختیار ہے تو جو حکم دیجیئے گا (اس کے مآل پر) نظر کرلیجیئے گا﴿۳۳﴾ اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی شہر میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو تباہ کر دیتے ہیں اور وہاں کے عزت والوں کو ذلیل کر دیا کرتے ہیں اور اسی طرح یہ بھی کریں گے﴿۳۴﴾ اور میں ان کی طرف کچھ تحفہ بھیجتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ قاصد کیا جواب لاتے ہیں﴿۳۵﴾ جب (قاصد) سلیمان کے پاس پہنچا تو سلیمان نے کہا کیا تم مجھے مال سے مدد دینا چاہتے ہو، جو کچھ خدا نے مجھے عطا فرمایا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ تم ہی اپنے تحفے سے خوش ہوتے ہوگے﴿۳۶﴾ ان کے پاس واپس جاؤ ہم ان پر ایسے لشکر سے حملہ کریں گے جس کے مقابلے کی ان میں طاقت نہ ہوگی اور ان کو وہاں سے بےعزت کرکے نکال دیں گے اور وہ ذلیل ہوں گے﴿۳۷﴾ سلیمان نے کہا کہ اے دربار والو! کوئی تم میں ایسا ہے کہ قبل اس کے کہ وہ لوگ فرمانبردار ہو کر ہمارے پاس آئیں ملکہ کا تخت میرے پاس لے آئے﴿۳۸﴾ جنات میں سے ایک قوی ہیکل جن نے کہا کہ قبل اس کے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں میں اس کو آپ کے پاس لاحاضر کرتا ہوں اور میں اس (کے اٹھانے کی) طاقت رکھتا ہوں (اور) امانت دار ہوں﴿۳۹﴾ ایک شخص جس کو کتاب الہیٰ کا علم تھا کہنے لگا کہ میں آپ کی آنکھ کے جھپکنے سے پہلے پہلے اسے آپ کے پاس حاضر کئے دیتا ہوں۔ جب سلیمان نے تخت کو اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا تو کہا کہ یہ میرے پروردگار کا فضل ہے تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا کفران نعمت کرتا ہوں اور جو شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا پروردگار بےپروا (اور) کرم کرنے والا ہے﴿۴۰﴾ سلیمان نے کہا کہ ملکہ کے (امتحان عقل کے) لئے اس کے تخت کی صورت بدل دو۔ دیکھیں کہ وہ سوجھ رکھتی ہے یا ان لوگوں میں ہے جو سوجھ نہیں رکھتے﴿۴۱﴾ جب وہ آ پہنچی تو پوچھا گیا کہ کیا آپ کا تخت بھی اسی طرح کا ہے؟ اس نے کہا کہ یہ تو گویا ہو بہو وہی ہے اور ہم کو اس سے پہلے ہی (سلیمان کی عظمت شان) کا علم ہوگیا تھا اور ہم فرمانبردار ہیں﴿۴۲﴾ اور وہ جو خدا کے سوا (اور کی) پرستش کرتی تھی، سلیمان نے اس کو اس سے منع کیا (اس سے پہلے تو) وہ کافروں میں سے تھی﴿۴۳﴾ (پھر) اس سے کہا گیا کہ محل میں چلیے، جب اس نے اس (کے فرش) کو دیکھا تو اسے پانی کا حوض سمجھا اور (کپڑا اٹھا کر) اپنی پنڈلیاں کھول دیں۔ سلیمان نے کہا یہ ایسا محل ہے جس میں (نیچے بھی) شیشے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ بول اٹھی کہ پروردگار میں اپنے آپ پر ظلم کرتی رہی تھی اور (اب) میں سلیمان کے ہاتھ پر خدائے رب العالمین پر ایمان لاتی ہوں﴿۴۴﴾ اور ہم نے ثمود کی طرف اس کے بھائی صالح کو بھیجا کہ خدا کی عبادت کرو تو وہ دو فریق ہو کر آپس میں جھگڑنے لگے﴿۴۵﴾ صالح نے کہا کہ بھائیو تم بھلائی سے پہلے برائی کے لئے کیوں جلدی کرتے ہو (اور) خدا سے بخشش کیوں نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے﴿۴۶﴾ وہ کہنے لگے کہ تم اور تمہارے ساتھی ہمارے لئے شگون بد ہے۔ صالح نے کہا کہ تمہاری بدشگونی خدا کی طرف سے ہے بلکہ تم ایسے لوگ ہو جن کی آزمائش کی جاتی ہے﴿۴۷﴾ اور شہر میں نو شخص تھے جو ملک میں فساد کیا کرتے تھے اور اصلاح سے کام نہیں لیتے تھے﴿۴۸﴾ کہنے لگے کہ خدا کی قسم کھاؤ کہ ہم رات کو اس پر اور اس کے گھر والوں پر شب خون ماریں گے پھر اس کے وارث سے کہہ دیں گے کہ ہم تو صالح کے گھر والوں کے موقع ہلاکت پر گئے ہی نہیں اور ہم سچ کہتے ہیں﴿۴۹﴾ اور وہ ایک چال چلے اور ان کو کچھ خبر نہ ہوئی﴿۵۰﴾ تو دیکھ لو ان کی چال کا کیسا انجام ہوا۔ ہم نے ان کو اور ان کی قوم سب کو ہلاک کر ڈالا﴿۵۱﴾ اب یہ ان کے گھر ان کے ظلم کے سبب خالی پڑے ہیں۔ جو لوگ دانش رکھتے ہیں، ان کے لئے اس میں نشانی ہے﴿۵۲﴾ اور جو لوگ ایمان لائے اور ڈرتے تھے ان کو ہم نے نجات دی﴿۵۳﴾ اور لوط کو (یاد کرو) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم بےحیائی (کے کام) کیوں کرتے ہو اور تم دیکھتے ہو﴿۵۴﴾ کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر (لذت حاصل کرنے) کے لئے مردوں کی طرف مائل ہوتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم احمق لوگ ہو﴿۵۵﴾ تو ان کی قوم کے لوگ (بولے تو) یہ بولے اور اس کے سوا ان کا کچھ جواب نہ تھا کہ لوط کے گھر والوں کو اپنے شہر سے نکال دو۔ یہ لوگ پاک رہنا چاہتے ہیں﴿۵۶﴾ تو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو نجات دی۔ مگر ان کی بیوی کہ اس کی نسبت ہم نے مقرر کر رکھا ہے (کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی)﴿۵۷﴾ اور ہم نے ان پر مینھہ برسایا سو (جو) مینھہ ان لوگوں پر برسا جن کو متنبہ کردیا گیا تھا، برا تھا﴿۵۸﴾ کہہ دو کہ سب تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے اور اس کے بندوں پر سلام ہے جن کو اس نے منتخب فرمایا۔ بھلا خدا بہتر ہے یا وہ جن کو یہ (اس کا شریک) ٹھہراتے ہیں﴿۵۹﴾ بھلا کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور (کس نے) تمہارے لئے آسمان سے پانی برسایا۔ (ہم نے) پھر ہم ہی نے اس سے سرسبز باغ اُگائے۔ تمہارا کام تو نہ تھا کہ تم اُن کے درختوں کو اگاتے۔ تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) بلکہ یہ لوگ رستے سے الگ ہو رہے ہیں﴿۶۰﴾ بھلا کس نے زمین کو قرار گاہ بنایا اور اس کے بیچ نہریں بنائیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور (کس نے) دو دریاؤں کے بیچ اوٹ بنائی (یہ سب کچھ خدا نے بنایا) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہرگز نہیں) بلکہ ان میں اکثر دانش نہیں رکھتے﴿۶۱﴾ بھلا کون بیقرار کی التجا قبول کرتا ہے۔ جب وہ اس سے دعا کرتا ہے اور (کون اس کی) تکلیف کو دور کرتا ہے اور (کون) تم کو زمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (ہرگز نہیں مگر) تم بہت کم غور کرتے ہو﴿۶۲﴾ بھلا کون تم کو جنگل اور دریا کے اندھیروں میں رستہ بناتا ہے اور (کون) ہواؤں کو اپنی رحمت کے آگے خوشخبری بناکر بھیجتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہرگز نہیں)۔ یہ لوگ جو شرک کرتے ہیں خدا (کی شان) اس سے بلند ہے﴿۶۳﴾ بھلا کون خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا۔ پھر اس کو بار بار پیدا کرتا رہتا ہے اور (کون) تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (ہرگز نہیں) کہہ دو کہ (مشرکو) اگر تم سچے ہو تو دلیل پیش کرو﴿۶۴﴾ کہہ دو کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں خدا کے سوا غیب کی باتیں نہیں جانتے۔ اور نہ یہ جانتے ہیں کہ کب (زندہ کرکے) اٹھائے جائیں گے﴿۶۵﴾ بلکہ آخرت (کے بارے) میں ان کا علم منتہی ہوچکا ہے بلکہ وہ اس سے شک میں ہیں۔ بلکہ اس سے اندھے ہو رہے ہیں﴿۶۶﴾ اور جو لوگ کافر ہیں کہتے ہیں جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر (قبروں سے) نکالے جائیں گے﴿۶۷﴾ یہ وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے (کہاں کا اُٹھنا اور کیسی قیامت) یہ تو صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں﴿۶۸﴾ کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ گنہگاروں کا انجام کیا ہوا ہے﴿۶۹﴾ اور ان (کے حال) پر غم نہ کرنا اور نہ اُن چالوں سے جو یہ کر رہے ہیں تنگ دل ہونا﴿۷۰﴾ اور کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ وعدہ کب پورا ہوگا؟﴿۷۱﴾ کہہ دو کہ جس (عذاب) کے لئے تم جلدی کر رہے ہو شاید اس میں سے کچھ تمہارے نزدیک آپہنچا ہو﴿۷۲﴾ اور تمہارا پروردگار تو لوگوں پر فضل کرنے والا ہے لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے﴿۷۳﴾ اور جو باتیں ان کے سینوں میں پوشیدہ ہوتی ہیں اور جو کام وہ ظاہر کرتے ہیں تمہارا پروردگار ان (سب) کو جانتا ہے﴿۷۴﴾ اور آسمانوں اور زمین میں کوئی پوشیدہ چیز نہیں ہے مگر (وہ) کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے﴿۷۵﴾ بےشک یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے اکثر باتیں جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں، بیان کر دیتا ہے﴿۷۶﴾ اور بےشک یہ مومنوں کے لئے ہدایات اور رحمت ہے﴿۷۷﴾ تمہارا پروردگار (قیامت کے روز) اُن میں اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ غالب (اور) علم والا ہے﴿۷۸﴾ تو خدا پر بھروسہ رکھو تم تو حق صریح پر ہو﴿۷۹﴾ کچھ شک نہیں کہ تم مردوں کو (بات) نہیں سنا سکتے اور نہ بہروں کو جب کہ وہ پیٹھ پھیر کر پھر جائیں آواز سنا سکتے ہو﴿۸۰﴾ اور نہ اندھوں کو گمراہی سے (نکال کر) رستہ دیکھا سکتے ہو۔ تم ان ہی کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور وہ فرمانبردار ہو جاتے ہیں﴿۸۱﴾ اور جب اُن کے بارے میں (عذاب) کا وعدہ پورا ہوگا تو ہم اُن کے لئے زمین میں سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے بیان کر دے گا۔ اس لئے کہ لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہیں لاتے تھے﴿۸۲﴾ اور جس روز ہم ہر اُمت میں سے اس گروہ کو جمع کریں گے جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے تو اُن کی جماعت بندی کی جائے گی﴿۸۳﴾ یہاں تک کہ جب (سب) آجائیں گے تو (خدا) فرمائے گا کہ کیا تم نے میری آیتوں کو جھٹلا دیا تھا اور تم نے (اپنے) علم سے ان پر احاطہ تو کیا ہی نہ تھا۔ بھلا تم کیا کرتے تھے﴿۸۴﴾ اور اُن کے ظلم کے سبب اُن کے حق میں وعدہ (عذاب) پورا ہوکر رہے گا تو وہ بول بھی نہ سکیں گے﴿۸۵﴾ کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات کو (اس لئے) بنایا ہے کہ اس میں آرام کریں اور دن کو روشن (بنایا ہے کہ اس میں کام کریں) بےشک اس میں مومن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں﴿۸۶﴾ اور جس روز صور پھونکا جائے گا تو جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں سب گھبرا اُٹھیں گے مگر وہ جسے خدا چاہے اور سب اس کے پاس عاجز ہو کر چلے آئیں گے﴿۸۷﴾ اور تم پہاڑوں کو دیکھتے ہو تو خیال کرتے ہو کہ (اپنی جگہ پر) کھڑے ہیں مگر وہ (اس روز) اس طرح اُڑے پھریں گے جیسے بادل۔ (یہ) خدا کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا۔ بےشک وہ تمہارے سب افعال سے باخبر ہے﴿۸۸﴾ جو شخص نیکی لےکر آئے گا تو اس کے لئے اس سے بہتر (بدلہ تیار) ہے اور ایسے لوگ (اُس روز) گھبراہٹ سے بےخوف ہوں گے﴿۸۹﴾ اور جو برائی لے کر آئے گا تو ایسے لوگ اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیئے جائیں گے۔ تم کو تو اُن ہی اعمال کا بدلہ ملے گا جو تم کرتے رہے ہو﴿۹۰﴾ (کہہ دو) کہ مجھ کو یہی ارشاد ہوا ہے کہ اس شہر (مکہ) کے مالک کی عبادت کروں جس نے اس کو محترم (اور مقام ادب) بنایا ہے اور سب چیز اُسی کی ہے اور یہ بھی حکم ہوا ہے کہ اس کا حکم بردار رہوں﴿۹۱﴾ اور یہ بھی کہ قرآن پڑھا کروں۔ تو جو شخص راہ راست اختیار کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے اختیار کرتا ہے۔ اور جو گمراہ رہتا ہے تو کہہ دو کہ میں تو صرف نصیحت کرنے والا ہوں﴿۹۲﴾ اور کہو کہ خدا کا شکر ہے۔ وہ تم کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا تو تم اُن کو پہچان لو گے۔ اور جو کام تم کرتے ہو تمہارا پروردگار اُن سے بےخبر نہیں ہے﴿۹۳﴾

Read Surah An-Naml in Arabic Read Surah An-Naml in English

Surah An-Naml Tafseer in Urdu - سورة النمل مع ترجمہ و تفسیر

Surah An-Naml Tafseer in Urdu - Find Surah An-Naml tafseer online in mp3 audio format. An-Naml Urdu Tafseer by Dr Asrar Ahmed (Late).

You can listen Surah An-Naml سورة النمل tafseer in audio mp3 for better understanding.

You can read and recite Quran An-Naml Urdu translation with tafseer so you can easily listen and read at same time.

  • Surah Number: 27
  • Surah Name (Roman Urdu): An-Naml
  • Surah Name: سورة النمل
  • Surah Name (English): The Ant
You are listening Urdu tafseer of Surah An-Naml, which is 27 no surah of Quran e Pak and also called Meccan or Makki Surah.

Read/Listen More Surah Tafseer In Urdu From Quran e Pak

سورة الفاتحة Surah Al-Fatiha

سورة الفاتحة

سورة البقرة Surah Al-Baqara

سورة البقرة

سورة آل عمران Surah Aal-e-Imran

سورة آل عمران

سورة النساء Surah An-Nisa

سورة النساء

سورة المائدة Surah Maidah

سورة المائدة

سورة الأنعام Surah Al-An'am

سورة الأنعام

سورة الأعراف Surah Al-A'raf

سورة الأعراف

سورة الأنفال Surah Al-Anfal

سورة الأنفال

سورة التوبة Surah Taubah

سورة التوبة

سورة يونس Surah Yunus

سورة يونس

سورة هود Surah Hud

سورة هود

سورة يوسف Surah Yusuf

سورة يوسف

سورة الرعد Surah Ar-Ra'd

سورة الرعد

سورة إبراهيم Surah Ibrahim

سورة إبراهيم

سورة الحجر Surah Al-Hijr

سورة الحجر

سورة النحل Surah An-Nahl

سورة النحل

سورة الإسراء Surah Al-Isra

سورة الإسراء

سورة الكهف Surah Al-Kahf

سورة الكهف

سورة مريم Surah Maryam

سورة مريم

سورة طه Surah Taha

سورة طه

سورة الأنبياء Surah Al-Anbiya

سورة الأنبياء

سورة الحج Surah Al-Hajj

سورة الحج

سورة المؤمنون Surah Al-Mu'minun

سورة المؤمنون

سورة النور Surah An-Nur

سورة النور

سورة الفرقان Surah Al-Furqan

سورة الفرقان

سورة الشعراء Surah Ash-Shuara

سورة الشعراء

سورة النمل Surah An-Naml

سورة النمل

سورة القصص Surah Al-Qasas

سورة القصص

سورة العنكبوت Surah Al-Ankabut

سورة العنكبوت

سورة الروم Surah Ar-Rum

سورة الروم

سورة لقمان Surah Luqman

سورة لقمان

سورة السجدة Surah As-Sajdah

سورة السجدة

سورة الأحزاب Surah Al-Ahzab

سورة الأحزاب

سورة سبأ Surah Saba

سورة سبأ

سورة فاطر Surah Fatir

سورة فاطر

سورة يٰس Surah Yaseen

سورة يٰس

سورة الصافات Surah As-Saffat

سورة الصافات

سورة ص Surah Sad

سورة ص

سورة الزمر Surah Az-Zumar

سورة الزمر

سورة غافر Surah Ghafir/Momin

سورة غافر

سورة فصلت Surah Fussilat/Hameem Sajdah

سورة فصلت

سورة الشورى Surah Ash-Shura

سورة الشورى

سورة الزخرف Surah Az-Zukhruf

سورة الزخرف

سورة الدخان Surah Ad-Dukhan

سورة الدخان

سورة الجاثية Surah Al-Jathiyah

سورة الجاثية

سورة الأحقاف Surah Al-Ahqaf

سورة الأحقاف

سورة محمد Surah Muhammad

سورة محمد

سورة الفتح Surah Al-Fath

سورة الفتح

سورة الحجرات Surah Al-Hujurat

سورة الحجرات

سورة ق Surah Qaf

سورة ق

سورة الذاريات Surah Adh-Dhariyat

سورة الذاريات

سورة الطور Surah At-Tur

سورة الطور

سورة النجم Surah An-Najm

سورة النجم

سورة القمر Surah Al-Qamar

سورة القمر

سورة الرحمن Surah Ar-Rahman

سورة الرحمن

سورة الواقعة Surah Waqiah

سورة الواقعة

سورة الحديد Surah Al-Hadid

سورة الحديد

سورة المجادلة Surah Al-Mujadilah

سورة المجادلة

سورة الحشر Surah Al-Hashr

سورة الحشر

سورة الممتحنة Surah Al-Mumtahanah

سورة الممتحنة

سورة الصف Surah As-Saff

سورة الصف

سورة الجمعة Surah Al-Jumu'ah

سورة الجمعة

سورة المنافقون Surah Al-Munafiqun

سورة المنافقون

سورة التغابن Surah At-Taghabun

سورة التغابن

سورة الطلاق Surah At-Talaq

سورة الطلاق

سورة التحريم Surah At-Tahrim

سورة التحريم

سورة الملك Surah Al-Mulk

سورة الملك

سورة القلم Surah Al-Qalam

سورة القلم

سورة الحاقة Surah Al-Haaqqah

سورة الحاقة

سورة المعارج Surah Al-Ma'arij

سورة المعارج

سورة نوح Surah Nooh

سورة نوح

سورة الجن Surah Al-Jinn

سورة الجن

سورة المزمل Surah Al-Muzzammil

سورة المزمل

سورة المدثر Surah Al-Muddaththir

سورة المدثر

سورة القيامة Surah Al-Qiyamah

سورة القيامة

سورة الإنسان Surah Al-Insan

سورة الإنسان

سورة المرسلات Surah Al-Mursalat

سورة المرسلات

سورة النبأ Surah An-Naba

سورة النبأ

سورة النازعات Surah An-Nazi'at

سورة النازعات

سورة عبس Surah Abasa

سورة عبس

سورة التكوير Surah At-Takwir

سورة التكوير

سورة الإنفطار Surah Al-Infitar

سورة الإنفطار

سورة المطففين Surah Al-Mutaffifin

سورة المطففين

سورة الإنشقاق Surah Al-Inshiqaq

سورة الإنشقاق

سورة البروج Surah Al-Buruj

سورة البروج

سورة الطارق Surah At-Tariq

سورة الطارق

سورة الأعلى Surah Al-A'la

سورة الأعلى

سورة الغاشية Surah Al-Ghashiya

سورة الغاشية

سورة الفجر Surah Al-Fajr

سورة الفجر

سورة البلد Surah Al-Balad

سورة البلد

سورة الشمس Surah Ash-Shams

سورة الشمس

سورة الليل Surah Al-Layl

سورة الليل

سورة الضحى Surah Ad-Duha

سورة الضحى

سورة الشرح Surah As-Sharh

سورة الشرح

سورة التين Surah At-Tin

سورة التين

سورة العلق Surah Al-'alaq

سورة العلق

سورة القدر Surah Al-Qadr

سورة القدر

سورة البينة Surah Al-Bayyinah

سورة البينة

سورة الزلزلة Surah Az-Zalzalah

سورة الزلزلة

سورة العاديات Surah Al-'adiyat

سورة العاديات

سورة القارعة Surah Al-Qari'a

سورة القارعة

سورة التكاثر Surah At-Takathur

سورة التكاثر

سورة العصر Surah Al-Asr

سورة العصر

سورة الهمزة Surah Al-Humazah

سورة الهمزة

سورة الفيل Surah Al-Fil

سورة الفيل

سورة قريش Surah Quraish

سورة قريش

سورة الماعون Surah Al-Ma'un

سورة الماعون

سورة الكوثر Surah Al-Kauthar

سورة الكوثر

سورة الكافرون Surah Al-Kafirun

سورة الكافرون

سورة النصر Surah An-Nasr

سورة النصر

سورة المسد Surah Al-Masad

سورة المسد

سورة الإخلاص Surah Al-Ikhlas

سورة الإخلاص

سورة الفلق Surah Al-Falaq

سورة الفلق

سورة الناس Surah An-Nas

سورة الناس