Surah Az-Zukhruf Tafseer In Urdu - Audio MP3 and PDF

سورة الزخرف کی تفسیر

Surah Az-Zukhruf Tafseer in Urdu - Surah Az-Zukhruf is Meccan Surah and also called Makki Surah of Quran e Pak. You can listen Surah Az-Zukhruf tafseer in Urdu by Dr Asrar Ahmed. Download Full Surah Az-Zukhruf audio tafseer mp3 ayat by ayat.
Para / Chapter 25
Surah Name Az-Zukhruf
Classification Meccan - Makki Surah
Surah No. 43
Download Click here to Download Surah Az-Zukhruf Audio MP3

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

کتاب روشن کی قسم﴿۲﴾ کہ ہم نے اس کو قرآن عربی بنایا ہے تاکہ تم سمجھو﴿۳﴾ اور یہ بڑی کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں ہمارے پاس (لکھی ہوئی اور) بڑی فضیلت اور حکمت والی ہے﴿۴﴾ بھلا اس لئے کہ تم حد سے نکلے ہوئے لوگ ہو ہم تم کو نصیحت کرنے سے باز رہیں گے﴿۵﴾ اور ہم نے پہلے لوگوں میں بھی بہت سے پیغمبر بھیجے تھے﴿۶﴾ اور کوئی پیغمبر ان کے پاس نہیں آتا تھا مگر وہ اس سے تمسخر کرتے تھے﴿۷﴾ تو جو ان میں سخت زور والے تھے ان کو ہم نے ہلاک کردیا اور اگلے لوگوں کی حالت گزر گئی﴿۸﴾ اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے تو کہہ دیں گے کہ ان کو غالب اور علم والے (خدا) نے پیدا کیا ہے﴿۹﴾ جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا۔ اور اس میں تمہارے لئے رستے بنائے تاکہ تم راہ معلوم کرو﴿۱۰﴾ اور جس نے ایک اندازے کے ساتھ آسمان سے پانی نازل کیا۔ پھر ہم نے اس سے شہر مردہ کو زندہ کیا۔ اسی طرح تم زمین سے نکالے جاؤ گے﴿۱۱﴾ اور جس نے تمام قسم کے حیوانات پیدا کئے اور تمہارے لئے کشتیاں اور چارپائے بنائے جن پر تم سوار ہوتے ہو﴿۱۲﴾ تاکہ تم ان کی پیٹھ پر چڑھ بیٹھو اور جب اس پر بیٹھ جاؤ پھر اپنے پروردگار کے احسان کو یاد کرو اور کہو کہ وہ (ذات) پاک ہے جس نے اس کو ہمارے زیر فرمان کر دیا اور ہم میں طاقت نہ تھی کہ اس کو بس میں کرلیتے﴿۱۳﴾ اور ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں﴿۱۴﴾ اور انہوں نے اس کے بندوں میں سے اس کے لئے اولاد مقرر کی۔ بےشک انسان صریح ناشکرا ہے﴿۱۵﴾ کیا اس نے اپنی مخلوقات میں سے خود تو بیٹیاں لیں اور تم کو چن کر بیٹے دیئے﴿۱۶﴾ حالانکہ جب ان میں سے کسی کو اس چیز کی خوشخبری دی جاتی ہے جو انہوں نے خدا کے لئے بیان کی ہے تو اس کا منہ سیاہ ہوجاتا اور وہ غم سے بھر جاتا ہے﴿۱۷﴾ کیا وہ جو زیور میں پرورش پائے اور جھگڑے کے وقت بات نہ کرسکے (خدا کی) بیٹی ہوسکتی ہے؟﴿۱۸﴾ اور انہوں نے فرشتوں کو کہ وہ بھی خدا کے بندے ہیں (خدا کی) بیٹیاں مقرر کیا۔ کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت حاضر تھے عنقریب ان کی شہادت لکھ لی جائے گی اور ان سے بازپرس کی جائے گی﴿۱۹﴾ اور کہتے ہیں اگر خدا چاہتا تو ہم ان کو نہ پوجتے۔ ان کو اس کا کچھ علم نہیں۔ یہ تو صرف اٹکلیں دوڑا رہے ہیں﴿۲۰﴾ یا ہم نے ان کو اس سے پہلے کوئی کتاب دی تھی تو یہ اس سے سند پکڑتے ہیں﴿۲۱﴾ بلکہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک رستے پر پایا ہے اور ہم انہی کے قدم بقدم چل رہے ہیں﴿۲۲﴾ اور اسی طرح ہم نے تم سے پہلے کسی بستی میں کوئی ہدایت کرنے والا نہیں بھیجا مگر وہاں کے خوشحال لوگوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک راہ پر پایا اور ہم قدم بقدم ان ہی کے پیچھے چلتے ہیں﴿۲۳﴾ پیغمبر نے کہا اگرچہ میں تمہارے پاس ایسا (دین) لاؤں کہ جس رستے پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا وہ اس سے کہیں سیدھا رستہ دکھاتا ہے کہنے لگے کہ جو (دین) تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے﴿۲۴﴾ تو ہم نے ان سے انتقام لیا سو دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا﴿۲۵﴾ اور جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ جن چیزوں کو تم پوجتے ہو میں ان سے بیزار ہوں﴿۲۶﴾ ہاں جس نے مجھ کو پیدا کیا وہی مجھے سیدھا رستہ دکھائے گا﴿۲۷﴾ اور یہی بات اپنی اولاد میں پیچھے چھوڑ گئے تاکہ وہ (خدا کی طرف) رجوع کریں﴿۲۸﴾ بات یہ ہے کہ میں ان کفار کو اور ان کے باپ دادا کو متمتع کرتا رہا یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور صاف صاف بیان کرنے والا پیغمبر آ پہنچا﴿۲۹﴾ اور جب ان کے پاس حق (یعنی قرآن) آیا تو کہنے لگے کہ یہ تو جادو ہے اور ہم اس کو نہیں مانتے﴿۳۰﴾ اور (یہ بھی) کہنے لگے کہ یہ قرآن ان دونوں بستیوں (یعنی مکّے اور طائف) میں سے کسی بڑے آدمی پر کیوں نازل نہ کیا گیا؟﴿۳۱﴾ کیا یہ لوگ تمہارے پروردگار کی رحمت کو بانٹتے ہیں؟ ہم نے ان میں ان کی معیشت کو دنیا کی زندگی میں تقسیم کردیا اور ایک کے دوسرے پر درجے بلند کئے تاکہ ایک دوسرے سے خدمت لے اور جو کچھ یہ جمع کرتے ہیں تمہارے پروردگار کی رحمت اس سے کہیں بہتر ہے﴿۳۲﴾ اور اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ سب لوگ ایک ہی جماعت ہوجائیں گے تو جو لوگ خدا سے انکار کرتے ہیں ہم ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی بنا دیتے اور سیڑھیاں (بھی) جن پر وہ چڑھتے ہیں﴿۳۳﴾ اور ان کے گھروں کے دروازے بھی اور تخت بھی جن پر تکیہ لگاتے ہیں﴿۳۴﴾ اور (خوب) تجمل وآرائش (کردیتے) اور یہ سب دنیا کی زندگی کا تھوڑا سا سامان ہے۔ اور آخرت تمہارے پروردگار کے ہاں پرہیزگاروں کے لئے ہے﴿۳۵﴾ اور جو کوئی خدا کی یاد سے آنکھیں بند کرکے (یعنی تغافل کرے) ہم اس پر ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں تو وہ اس کا ساتھی ہوجاتا ہے﴿۳۶﴾ اور یہ (شیطان) ان کو رستے سے روکتے رہتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ سیدھے رستے پر ہیں﴿۳۷﴾ یہاں تک کہ جب ہمارے پاس آئے گا تو کہے گا کہ اے کاش مجھ میں اور تجھ میں مشرق ومغرب کا فاصلہ ہوتا تو برا ساتھی ہے﴿۳۸﴾ اور جب تم ظلم کرتے رہے تو آج تمہیں یہ بات فائدہ نہیں دے سکتی کہ تم (سب) عذاب میں شریک ہو﴿۳۹﴾ کیا تم بہرے کو سنا سکتے ہو یا اندھے کو رستہ دکھا سکتے ہو اور جو صریح گمراہی میں ہو (اسے راہ پر لاسکتے ہو)﴿۴۰﴾ اگر ہم تم کو (وفات دے کر) اٹھا لیں تو ان لوگوں سے تو ہم انتقام لے کر رہیں گے﴿۴۱﴾ یا (تمہاری زندگی ہی میں) تمہیں وہ (عذاب) دکھا دیں گے جن کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ہم ان پر قابو رکھتے ہیں﴿۴۲﴾ پس تمہاری طرف جو وحی کی گئی ہے اس کو مضبوط پکڑے رہو۔ بےشک تم سیدھے رستے پر ہو﴿۴۳﴾ اور یہ (قرآن) تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے نصیحت ہے اور (لوگو) تم سے عنقریب پرسش ہوگی﴿۴۴﴾ اور (اے محمدﷺ) جو اپنے پیغمبر ہم نے تم سے پہلے بھیجے ہیں ان سے دریافت کرلو۔ کیا ہم نے (خدائے) رحمٰن کے سوا اور معبود بنائے تھے کہ ان کی عبادت کی جائے﴿۴۵﴾ اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا تو انہوں نے کہا کہ میں پروردگار عالم کا بھیجا ہوا ہوں﴿۴۶﴾ جب وہ ان کے پاس ہماری نشانیاں لے کر آئے تو وہ نشانیوں سے ہنسی کرنے لگے﴿۴۷﴾ اور جو نشانی ہم ان کو دکھاتے تھے وہ دوسری سے بڑی ہوتی تھی اور ہم نے ان کو عذاب میں پکڑ لیا تاکہ باز آئیں﴿۴۸﴾ اور کہنے لگے کہ اے جادوگر اس عہد کے مطابق جو تیرے پروردگار نے تجھ سے کر رکھا ہے اس سے دعا کر بےشک ہم ہدایت یاب ہو جائیں گے﴿۴۹﴾ سو جب ہم نے ان سے عذاب کو دور کردیا تو وہ عہد شکنی کرنے لگے﴿۵۰﴾ اور فرعون نے اپنی قوم سے پکار کر کہا کہ اے قوم کیا مصر کی حکومت میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ اور یہ نہریں جو میرے (محلوں کے) نیچے بہہ رہی ہیں (میری نہیں ہیں) کیا تم دیکھتے نہیں﴿۵۱﴾ بےشک میں اس شخص سے جو کچھ عزت نہیں رکھتا اور صاف گفتگو بھی نہیں کرسکتا کہیں بہتر ہوں﴿۵۲﴾ تو اس پر سونے کے کنگن کیوں نہ اُتارے گئے یا (یہ ہوتا کہ) فرشتے جمع ہو کر اس کے ساتھ آتے﴿۵۳﴾ غرض اس نے اپنی قوم کی عقل مار دی۔ اور انہوں نے اس کی بات مان لی۔ بےشک وہ نافرمان لوگ تھے﴿۵۴﴾ جب انہوں نے ہم کو خفا کیا تو ہم نے ان سے انتقام لے کر اور ان سب کو ڈبو کر چھوڑا﴿۵۵﴾ اور ان کو گئے گزرے کردیا اور پچھلوں کے لئے عبرت بنا دیا﴿۵۶﴾ اور جب مریم کے بیٹے (عیسیٰ) کا حال بیان کیا گیا تو تمہاری قوم کے لوگ اس سے چِلا اُٹھے﴿۵۷﴾ اور کہنے لگے کہ بھلا ہمارے معبود اچھے ہیں یا عیسیٰ؟ انہوں نے عیسیٰ کی جو مثال بیان کی ہے تو صرف جھگڑنے کو۔ حقیقت یہ ہے یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو﴿۵۸﴾ وہ تو ہمارے ایسے بندے تھے جن پر ہم نے فضل کیا اور بنی اسرائیل کے لئے ان کو (اپنی قدرت کا) نمونہ بنا دیا﴿۵۹﴾ اور اگر ہم چاہتے تو تم میں سے فرشتے بنا دیتے جو تمہاری جگہ زمین میں رہتے﴿۶۰﴾ اور وہ قیامت کی نشانی ہیں۔ تو (کہہ دو کہ لوگو) اس میں شک نہ کرو اور میرے پیچھے چلو۔ یہی سیدھا رستہ ہے﴿۶۱﴾ اور (کہیں) شیطان تم کو (اس سے) روک نہ دے۔ وہ تو تمہارا اعلاینہ دشمن ہے﴿۶۲﴾ اور جب عیسیٰ نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ میں تمہارے پاس دانائی (کی کتاب) لے کر آیا ہوں۔ نیز اس لئے کہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو تم کو سمجھا دوں۔ تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو﴿۶۳﴾ کچھ شک نہیں کہ خدا ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے پس اسی کی عبادت کرو۔ یہی سیدھا رستہ ہے﴿۶۴﴾ پھر کتنے فرقے ان میں سے پھٹ گئے۔ سو جو لوگ ظالم ہیں ان کی درد دینے والے دن کے عذاب سے خرابی ہے﴿۶۵﴾ یہ صرف اس بات کے منتظر ہیں کہ قیامت ان پر ناگہاں آموجود ہو اور ان کو خبر تک نہ ہو﴿۶۶﴾ (جو آپس میں) دوست (ہیں) اس روز ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔ مگر پرہیزگار (کہ باہم دوست ہی رہیں گے)﴿۶۷﴾ میرے بندو آج تمہیں نہ کچھ خوف ہے اور نہ تم غمناک ہوگے﴿۶۸﴾ جو لوگ ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور فرمانبردار ہوگئے﴿۶۹﴾ (ان سے کہا جائے گا) کہ تم اور تمہاری بیویاں عزت (واحترام) کے ساتھ بہشت میں داخل ہوجاؤ﴿۷۰﴾ ان پر سونے کی پرچوں اور پیالوں کا دور چلے گا۔ اور وہاں جو جی چاہے اور جو آنکھوں کو اچھا لگے (موجود ہوگا) اور (اے اہل جنت) تم اس میں ہمیشہ رہو گے﴿۷۱﴾ اور یہ جنت جس کے تم مالک کر دیئے گئے ہو تمہارے اعمال کا صلہ ہے﴿۷۲﴾ وہاں تمہارے لئے بہت سے میوے ہیں جن کو تم کھاؤ گے﴿۷۳﴾ (اور کفار) گنہگار ہمیشہ دوزخ کے عذاب میں رہیں گے﴿۷۴﴾ جو ان سے ہلکا نہ کیا جائے گا اور وہ اس میں نامید ہو کر پڑے رہیں گے﴿۷۵﴾ اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا۔ بلکہ وہی (اپنے آپ پر) ظلم کرتے تھے﴿۷۶﴾ اور پکاریں گے کہ اے مالک تمہارا پروردگار ہمیں موت دے دے۔ وہ کہے گا کہ تم ہمیشہ (اسی حالت میں) رہو گے﴿۷۷﴾ ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے ہیں لیکن تم اکثر حق سے ناخوش ہوتے رہے﴿۷۸﴾ کیا انہوں نے کوئی بات ٹھہرا رکھی ہے تو ہم بھی کچھ ٹھہرانے والے ہیں﴿۷۹﴾ کیا یہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں اور سرگوشیوں کو سنتے نہیں؟ ہاں ہاں (سب سنتے ہیں) اور ہمارے فرشتے ان کے پاس (ان کی سب باتیں) لکھ لیتے ہیں﴿۸۰﴾ کہہ دو کہ اگر خدا کے اولاد ہو تو میں (سب سے) پہلے (اس کی) عبادت کرنے والا ہوں﴿۸۱﴾ یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں آسمانوں اور زمین کا مالک (اور) عرش کا مالک اس سے پاک ہے﴿۸۲﴾ تو ان کو بک بک کرنے اور کھیلنے دو۔ یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کو دیکھ لیں﴿۸۳﴾ اور وہی (ایک) آسمانوں میں معبود ہے اور (وہی) زمین میں معبود ہے۔ اور وہ دانا (اور) علم والا ہے﴿۸۴﴾ اور وہ بہت بابرکت ہے جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کی بادشاہت ہے۔ اور اسی کو قیامت کا علم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے﴿۸۵﴾ اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ سفارش کا کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ ہاں جو علم ویقین کے ساتھ حق کی گواہی دیں (وہ سفارش کرسکتے ہیں)﴿۸۶﴾ اور اگر تم ان سے پوچھو کہ ان کو کس نے پیدا کیا ہے تو کہہ دیں گے کہ خدا نے۔ تو پھر یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں؟﴿۸۷﴾ اور (بسااوقات) پیغمبر کہا کرتے ہیں کہ اے پروردگار یہ ایسے لوگ ہیں کہ ایمان نہیں لاتے﴿۸۸﴾ تو ان سے منہ پھیر لو اور سلام کہہ دو۔ ان کو عنقریب (انجام) معلوم ہوجائے گا﴿۸۹﴾

Read Surah Az-Zukhruf in Arabic Read Surah Az-Zukhruf in English

Surah Az-Zukhruf Tafseer in Urdu - سورة الزخرف مع ترجمہ و تفسیر

Surah Az-Zukhruf Tafseer in Urdu - Find Surah Az-Zukhruf tafseer online in mp3 audio format. Az-Zukhruf Urdu Tafseer by Dr Asrar Ahmed (Late).

You can listen Surah Az-Zukhruf سورة الزخرف tafseer in audio mp3 for better understanding.

You can read and recite Quran Az-Zukhruf Urdu translation with tafseer so you can easily listen and read at same time.

  • Surah Number: 43
  • Surah Name (Roman Urdu): Az-Zukhruf
  • Surah Name: سورة الزخرف
  • Surah Name (English): Ornaments of Gold
You are listening Urdu tafseer of Surah Az-Zukhruf, which is 43 no surah of Quran e Pak and also called Meccan or Makki Surah.

Read/Listen More Surah Tafseer In Urdu From Quran e Pak

سورة الفاتحة Surah Al-Fatiha

سورة الفاتحة

سورة البقرة Surah Al-Baqara

سورة البقرة

سورة آل عمران Surah Aal-e-Imran

سورة آل عمران

سورة النساء Surah An-Nisa

سورة النساء

سورة المائدة Surah Maidah

سورة المائدة

سورة الأنعام Surah Al-An'am

سورة الأنعام

سورة الأعراف Surah Al-A'raf

سورة الأعراف

سورة الأنفال Surah Al-Anfal

سورة الأنفال

سورة التوبة Surah Taubah

سورة التوبة

سورة يونس Surah Yunus

سورة يونس

سورة هود Surah Hud

سورة هود

سورة يوسف Surah Yusuf

سورة يوسف

سورة الرعد Surah Ar-Ra'd

سورة الرعد

سورة إبراهيم Surah Ibrahim

سورة إبراهيم

سورة الحجر Surah Al-Hijr

سورة الحجر

سورة النحل Surah An-Nahl

سورة النحل

سورة الإسراء Surah Al-Isra

سورة الإسراء

سورة الكهف Surah Al-Kahf

سورة الكهف

سورة مريم Surah Maryam

سورة مريم

سورة طه Surah Taha

سورة طه

سورة الأنبياء Surah Al-Anbiya

سورة الأنبياء

سورة الحج Surah Al-Hajj

سورة الحج

سورة المؤمنون Surah Al-Mu'minun

سورة المؤمنون

سورة النور Surah An-Nur

سورة النور

سورة الفرقان Surah Al-Furqan

سورة الفرقان

سورة الشعراء Surah Ash-Shuara

سورة الشعراء

سورة النمل Surah An-Naml

سورة النمل

سورة القصص Surah Al-Qasas

سورة القصص

سورة العنكبوت Surah Al-Ankabut

سورة العنكبوت

سورة الروم Surah Ar-Rum

سورة الروم

سورة لقمان Surah Luqman

سورة لقمان

سورة السجدة Surah As-Sajdah

سورة السجدة

سورة الأحزاب Surah Al-Ahzab

سورة الأحزاب

سورة سبأ Surah Saba

سورة سبأ

سورة فاطر Surah Fatir

سورة فاطر

سورة يٰس Surah Yaseen

سورة يٰس

سورة الصافات Surah As-Saffat

سورة الصافات

سورة ص Surah Sad

سورة ص

سورة الزمر Surah Az-Zumar

سورة الزمر

سورة غافر Surah Ghafir/Momin

سورة غافر

سورة فصلت Surah Fussilat/Hameem Sajdah

سورة فصلت

سورة الشورى Surah Ash-Shura

سورة الشورى

سورة الزخرف Surah Az-Zukhruf

سورة الزخرف

سورة الدخان Surah Ad-Dukhan

سورة الدخان

سورة الجاثية Surah Al-Jathiyah

سورة الجاثية

سورة الأحقاف Surah Al-Ahqaf

سورة الأحقاف

سورة محمد Surah Muhammad

سورة محمد

سورة الفتح Surah Al-Fath

سورة الفتح

سورة الحجرات Surah Al-Hujurat

سورة الحجرات

سورة ق Surah Qaf

سورة ق

سورة الذاريات Surah Adh-Dhariyat

سورة الذاريات

سورة الطور Surah At-Tur

سورة الطور

سورة النجم Surah An-Najm

سورة النجم

سورة القمر Surah Al-Qamar

سورة القمر

سورة الرحمن Surah Ar-Rahman

سورة الرحمن

سورة الواقعة Surah Waqiah

سورة الواقعة

سورة الحديد Surah Al-Hadid

سورة الحديد

سورة المجادلة Surah Al-Mujadilah

سورة المجادلة

سورة الحشر Surah Al-Hashr

سورة الحشر

سورة الممتحنة Surah Al-Mumtahanah

سورة الممتحنة

سورة الصف Surah As-Saff

سورة الصف

سورة الجمعة Surah Al-Jumu'ah

سورة الجمعة

سورة المنافقون Surah Al-Munafiqun

سورة المنافقون

سورة التغابن Surah At-Taghabun

سورة التغابن

سورة الطلاق Surah At-Talaq

سورة الطلاق

سورة التحريم Surah At-Tahrim

سورة التحريم

سورة الملك Surah Al-Mulk

سورة الملك

سورة القلم Surah Al-Qalam

سورة القلم

سورة الحاقة Surah Al-Haaqqah

سورة الحاقة

سورة المعارج Surah Al-Ma'arij

سورة المعارج

سورة نوح Surah Nooh

سورة نوح

سورة الجن Surah Al-Jinn

سورة الجن

سورة المزمل Surah Al-Muzzammil

سورة المزمل

سورة المدثر Surah Al-Muddaththir

سورة المدثر

سورة القيامة Surah Al-Qiyamah

سورة القيامة

سورة الإنسان Surah Al-Insan

سورة الإنسان

سورة المرسلات Surah Al-Mursalat

سورة المرسلات

سورة النبأ Surah An-Naba

سورة النبأ

سورة النازعات Surah An-Nazi'at

سورة النازعات

سورة عبس Surah Abasa

سورة عبس

سورة التكوير Surah At-Takwir

سورة التكوير

سورة الإنفطار Surah Al-Infitar

سورة الإنفطار

سورة المطففين Surah Al-Mutaffifin

سورة المطففين

سورة الإنشقاق Surah Al-Inshiqaq

سورة الإنشقاق

سورة البروج Surah Al-Buruj

سورة البروج

سورة الطارق Surah At-Tariq

سورة الطارق

سورة الأعلى Surah Al-A'la

سورة الأعلى

سورة الغاشية Surah Al-Ghashiya

سورة الغاشية

سورة الفجر Surah Al-Fajr

سورة الفجر

سورة البلد Surah Al-Balad

سورة البلد

سورة الشمس Surah Ash-Shams

سورة الشمس

سورة الليل Surah Al-Layl

سورة الليل

سورة الضحى Surah Ad-Duha

سورة الضحى

سورة الشرح Surah As-Sharh

سورة الشرح

سورة التين Surah At-Tin

سورة التين

سورة العلق Surah Al-'alaq

سورة العلق

سورة القدر Surah Al-Qadr

سورة القدر

سورة البينة Surah Al-Bayyinah

سورة البينة

سورة الزلزلة Surah Az-Zalzalah

سورة الزلزلة

سورة العاديات Surah Al-'adiyat

سورة العاديات

سورة القارعة Surah Al-Qari'a

سورة القارعة

سورة التكاثر Surah At-Takathur

سورة التكاثر

سورة العصر Surah Al-Asr

سورة العصر

سورة الهمزة Surah Al-Humazah

سورة الهمزة

سورة الفيل Surah Al-Fil

سورة الفيل

سورة قريش Surah Quraish

سورة قريش

سورة الماعون Surah Al-Ma'un

سورة الماعون

سورة الكوثر Surah Al-Kauthar

سورة الكوثر

سورة الكافرون Surah Al-Kafirun

سورة الكافرون

سورة النصر Surah An-Nasr

سورة النصر

سورة المسد Surah Al-Masad

سورة المسد

سورة الإخلاص Surah Al-Ikhlas

سورة الإخلاص

سورة الفلق Surah Al-Falaq

سورة الفلق

سورة الناس Surah An-Nas

سورة الناس