Surah Ash-Shura Tafseer In Urdu - Audio MP3 and PDF

سورة الشورى کی تفسیر

Surah Ash-Shura Tafseer in Urdu - Surah Ash-Shura is Meccan Surah and also called Makki Surah of Quran e Pak. You can listen Surah Ash-Shura tafseer in Urdu by Dr Asrar Ahmed. Download Full Surah Ash-Shura audio tafseer mp3 ayat by ayat.
Para / Chapter 25
Surah Name Ash-Shura
Classification Meccan - Makki Surah
Surah No. 42
Download Click here to Download Surah Ash-Shura Audio MP3

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

عٓسٓقٓ﴿۲﴾ خدائے غالب و دانا اسی طرح تمہاری طرف مضامین اور (براہین) بھیجتا ہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں کی طرف وحی بھیجتا رہا ہے﴿۳﴾ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور وہ عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے﴿۴﴾ قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیج کرتے رہتے ہیں اور جو لوگ زمین میں ہیں ان کے لئے معافی مانگتے رہتے ہیں۔ سن رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے﴿۵﴾ اور جن لوگوں نے اس کے سوا کارساز بنا رکھے ہیں وہ خدا کو یاد ہیں۔ اور تم ان پر داروغہ نہیں ہو﴿۶﴾ اور اسی طرح تمہارے پاس قرآن عربی بھیجا ہے تاکہ تم بڑے گاؤں (یعنی مکّے) کے رہنے والوں کو اور جو لوگ اس کے اردگرد رہتے ہیں ان کو رستہ دکھاؤ اور انہیں قیامت کے دن کا بھی جس میں کچھ شک نہیں ہے خوف دلاؤ۔ اس روز ایک فریق بہشت میں ہوگا اور ایک فریق دوزخ میں﴿۷﴾ اور اگر خدا چاہتا تو ان کو ایک ہی جماعت کردیتا لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کا نہ کوئی یار ہے اور نہ مددگار﴿۸﴾ کیا انہوں نے اس کے سوا کارساز بنائے ہیں؟ کارساز تو خدا ہی ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے﴿۹﴾ اور تم جس بات میں اختلاف کرتے ہو اس کا فیصلہ خدا کی طرف (سے ہوگا) یہی خدا میرا پروردگار ہے میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں﴿۱۰﴾ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (وہی ہے)۔ اسی نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے اور چارپایوں کے بھی جوڑے (بنائے اور) اسی طریق پر تم کو پھیلاتا رہتا ہے۔ اس جیسی کوئی چیز نہیں۔ اور وہ دیکھتا سنتا ہے﴿۱۱﴾ آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں۔ وہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کردیتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز سے واقف ہے﴿۱۲﴾ اسی نے تمہارے لئے دین کا وہی رستہ مقرر کیا جس (کے اختیار کرنے کا) نوح کو حکم دیا تھا اور جس کی (اے محمدﷺ) ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے اور جس کا ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ کو حکم دیا تھا (وہ یہ) کہ دین کو قائم رکھنا اور اس میں پھوٹ نہ ڈالنا۔ جس چیز کی طرف تم مشرکوں کو بلاتے ہو وہ ان کو دشوار گزرتی ہے۔ الله جس کو چاہتا ہے اپنی بارگاہ کا برگزیدہ کرلیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرے اسے اپنی طرف رستہ دکھا دیتا ہے﴿۱۳﴾ اور یہ لوگ جو الگ الگ ہوئے ہیں تو علم (حق) آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے (ہوئے ہیں)۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک وقت مقرر تک کے لئے بات نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور جو لوگ ان کے بعد (خدا کی) کتاب کے وارث ہوئے وہ اس (کی طرف) سے شبہے کی الجھن میں (پھنسے ہوئے) ہیں﴿۱۴﴾ تو (اے محمدﷺ) اسی (دین کی) طرف (لوگوں کو) بلاتے رہنا اور جیسا تم کو حکم ہوا ہے (اسی پر) قائم رہنا۔ اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا۔ اور کہہ دو کہ جو کتاب خدا نے نازل فرمائی ہے میں اس پر ایمان رکھتا ہوں۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تم میں انصاف کروں۔ خدا ہی ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے۔ ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال کا۔ ہم میں اور تم میں کچھ بحث وتکرار نہیں۔ خدا ہم (سب) کو اکھٹا کرے گا۔ اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے﴿۱۵﴾ اور جو لوگ خدا (کے بارے) میں بعد اس کے کہ اسے (مومنوں نے) مان لیا ہو جھگڑتے ہیں ان کے پروردگار کے نزدیک ان کا جھگڑا لغو ہے۔ اور ان پر (خدا کا) غضب اور ان کے لئے سخت عذاب ہے﴿۱۶﴾ خدا ہی تو ہے جس نے سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور (عدل وانصاف کی) ترازو۔ اور تم کو کیا معلوم شاید قیامت قریب ہی آ پہنچی ہو﴿۱۷﴾ جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اور جو مومن ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں۔ اور جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے۔ دیکھو جو لوگ قیامت میں جھگڑتے ہیں وہ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں﴿۱۸﴾ خدا اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جس کو چاہتا ہے رزق دیتا ہے۔ اور وہ زور والا (اور) زبردست ہے﴿۱۹﴾ جو شخص آخرت کی کھیتی کا خواستگار ہو اس کو ہم اس میں سے دیں گے۔ اور جو دنیا کی کھیتی کا خواستگار ہو اس کو ہم اس میں سے دے دیں گے۔ اور اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہ ہوگا﴿۲۰﴾ کیا ان کے وہ شریک ہیں جنہوں نے ان کے لئے ایسا دین مقرر کیا ہے جس کا خدا نے حکم نہیں دیا۔ اور اگر فیصلے (کے دن) کا وعدہ نہ ہوتا تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا اور جو ظالم ہیں ان کے لئے درد دینے والا عذاب ہے﴿۲۱﴾ تم دیکھو گے کہ ظالم اپنے اعمال (کے وبال) سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر پڑے گا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے۔ وہ جو کچھ چاہیں گے ان کے لیے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہوگا۔ یہی بڑا فضل ہے﴿۲۲﴾ یہی وہ (انعام ہے) جس کی خدا اپنے ان بندوں کو جو ایمان لاتے اور عمل نیک کرتے ہیں بشارت دیتا ہے۔ کہہ دو کہ میں اس کا تم سے صلہ نہیں مانگتا مگر (تم کو) قرابت کی محبت (تو چاہیئے) اور جو کوئی نیکی کرے گا ہم اس کے لئے اس میں ثواب بڑھائیں گے۔ بےشک خدا بخشنے والا قدردان ہے﴿۲۳﴾ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے خدا پر جھوٹ باندھ لیا ہے؟ اگر خدا چاہے تو (اے محمدﷺ) تمہارے دل پر مہر لگا دے۔ اور خدا جھوٹ کو نابود کرتا اور اپنی باتوں سے حق کو ثابت کرتا ہے۔ بےشک وہ سینے تک کی باتوں سے واقف ہے﴿۲۴﴾ اور وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور (ان کے) قصور معاف فرماتا ہے اور جو تم کرتے ہو (سب) جانتا ہے﴿۲۵﴾ اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کی (دعا) قبول فرماتا ہے اور ان کو اپنے فضل سے بڑھاتا ہے۔ اور جو کافر ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے﴿۲۶﴾ اور اگر خدا اپنے بندوں کے لئے رزق میں فراخی کردیتا تو زمین میں فساد کرنے لگتے۔ لیکن وہ جو چیز چاہتا ہے اندازے کے ساتھ نازل کرتا ہے۔ بےشک وہ اپنے بندوں کو جانتا اور دیکھتا ہے﴿۲۷﴾ اور وہی تو ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعد مینہ برساتا اور اپنی رحمت (یعنی بارش) کی برکت کو پھیلا دیتا ہے۔ اور وہ کارساز اور سزاوار تعریف ہے﴿۲۸﴾ اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور ان جانوروں کا جو اس نے ان میں پھیلا رکھے ہیں اور وہ جب چاہے ان کے جمع کرلینے پر قادر ہے﴿۲۹﴾ اور جو مصیبت تم پر واقع ہوتی ہے سو تمہارے اپنے فعلوں سے اور وہ بہت سے گناہ تو معاف ہی کردیتا ہے﴿۳۰﴾ اور تم زمین میں (خدا کو) عاجز نہیں کرسکتے۔ اور خدا کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار﴿۳۱﴾ اور اسی کی نشانیوں میں سے سمندر کے جہاز ہیں (جو) گویا پہاڑ (ہیں)﴿۳۲﴾ اگر خدا چاہے تو ہوا کو ٹھیرا دے اور جہاز اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں۔ تمام صبر اور شکر کرنے والوں کے لئے ان (باتوں) میں قدرت خدا کے نمونے ہیں﴿۳۳﴾ یا ان کے اعمال کے سبب ان کو تباہ کردے۔ اور بہت سے قصور معاف کردے﴿۳۴﴾ اور (انتقام اس لئے لیا جائے کہ) جو لوگ ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ وہ جان لیں کہ ان کے لئے خلاصی نہیں﴿۳۵﴾ (لوگو) جو (مال ومتاع) تم کو دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا (ناپائدار) فائدہ ہے۔ اور جو کچھ خدا کے ہاں ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے (یعنی) ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں﴿۳۶﴾ اور جو بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے پرہیز کرتے ہیں۔ اور جب غصہ آتا ہے تو معاف کردیتے ہیں﴿۳۷﴾ اور جو اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔ اور اپنے کام آپس کے مشورے سے کرتے ہیں۔ اور جو مال ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں﴿۳۸﴾ اور جو ایسے ہیں کہ جب ان پر ظلم وتعدی ہو تو (مناسب طریقے سے) بدلہ لیتے ہیں﴿۳۹﴾ اور برائی کا بدلہ تو اسی طرح کی برائی ہے۔ مگر جو درگزر کرے اور (معاملے کو) درست کردے تو اس کا بدلہ خدا کے ذمے ہے۔ اس میں شک نہیں کہ وہ ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا﴿۴۰﴾ اور جس پر ظلم ہوا ہو اگر وہ اس کے بعد انتقام لے تو ایسے لوگوں پر کچھ الزام نہیں﴿۴۱﴾ الزام تو ان لوگوں پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور ملک میں ناحق فساد پھیلاتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن کو تکلیف دینے والا عذاب ہوگا﴿۴۲﴾ اور جو صبر کرے اور قصور معاف کردے تو یہ ہمت کے کام ہیں﴿۴۳﴾ اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے تو اس کے بعد اس کا کوئی دوست نہیں۔ اور تم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب وہ (دوزخ کا) عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کیا (دنیا میں) واپس جانے کی بھی کوئی سبیل ہے؟﴿۴۴﴾ اور تم ان کو دیکھو گے کہ دوزخ کے سامنے لائے جائیں گے ذلت سے عاجزی کرتے ہوئے چھپی (اور نیچی) نگاہ سے دیکھ رہے ہوں گے۔ اور مومن لوگ کہیں کے کہ خسارہ اٹھانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو خسارے میں ڈالا۔ دیکھو کہ بےانصاف لوگ ہمیشہ کے دکھ میں (پڑے) رہیں گے﴿۴۵﴾ اور خدا کے سوا ان کے کوئی دوست نہ ہوں گے کہ خدا کے سوا ان کو مدد دے سکیں۔ اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کے لئے (ہدایت کا) کوئی رستہ نہیں﴿۴۶﴾ ان سے کہہ دو کہ) قبل اس کے کہ وہ دن جو ٹلے گا نہیں خدا کی طرف سے آ موجود ہو اپنے پروردگار کا حکم قبول کرو۔ اس دن تمہارے لئے نہ کوئی جائے پناہ ہوگی اور نہ تم سے گناہوں کا انکار ہی بن پڑے گا﴿۴۷﴾ پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو ہم نے تم کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا۔ تمہارا کام تو صرف (احکام کا) پہنچا دینا ہے۔ اور جب ہم انسان کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو اس سے خوش ہوجاتا ہے۔ اور اگر ان کو ان ہی کے اعمال کے سبب کوئی سختی پہنچتی ہے تو (سب احسانوں کو بھول جاتے ہیں) بےشک انسان بڑا ناشکرا ہے﴿۴۸﴾ (تمام) بادشاہت خدا ہی کی ہے آسمانوں کی بھی اور زمین کی بھی۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے بخشتا ہے﴿۴۹﴾ یا ان کو بیٹے اور بیٹیاں دونوں عنایت فرماتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بےاولاد رکھتا ہے۔ وہ تو جاننے والا (اور) قدرت والا ہے﴿۵۰﴾ اور کسی آدمی کے لئے ممکن نہیں کہ خدا اس سے بات کرے مگر الہام (کے ذریعے) سے یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی فرشتہ بھیج دے تو وہ خدا کے حکم سے جو خدا چاہے القا کرے۔ بےشک وہ عالی رتبہ (اور) حکمت والا ہے﴿۵۱﴾ اور اسی طرح ہم نے اپنے حکم سے تمہاری طرف روح القدس کے ذریعے سے (قرآن) بھیجا ہے۔ تم نہ تو کتاب کو جانتے تھے اور نہ ایمان کو۔ لیکن ہم نے اس کو نور بنایا ہے کہ اس سے ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں ہدایت کرتے ہیں۔ اور بےشک (اے محمدﷺ) تم سیدھا رستہ دکھاتے ہو﴿۵۲﴾ (یعنی) خدا کا رستہ جو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کا مالک ہے۔ دیکھو سب کام خدا کی طرف رجوع ہوں گے (اور وہی ان میں فیصلہ کرے گا)﴿۵۳﴾

Read Surah Ash-Shura in Arabic Read Surah Ash-Shura in English

Surah Ash-Shura Tafseer in Urdu - سورة الشورى مع ترجمہ و تفسیر

Surah Ash-Shura Tafseer in Urdu - Find Surah Ash-Shura tafseer online in mp3 audio format. Ash-Shura Urdu Tafseer by Dr Asrar Ahmed (Late).

You can listen Surah Ash-Shura سورة الشورى tafseer in audio mp3 for better understanding.

You can read and recite Quran Ash-Shura Urdu translation with tafseer so you can easily listen and read at same time.

  • Surah Number: 42
  • Surah Name (Roman Urdu): Ash-Shura
  • Surah Name: سورة الشورى
  • Surah Name (English): Consultation
You are listening Urdu tafseer of Surah Ash-Shura, which is 42 no surah of Quran e Pak and also called Meccan or Makki Surah.

Read/Listen More Surah Tafseer In Urdu From Quran e Pak

سورة الفاتحة Surah Al-Fatiha

سورة الفاتحة

سورة البقرة Surah Al-Baqara

سورة البقرة

سورة آل عمران Surah Aal-e-Imran

سورة آل عمران

سورة النساء Surah An-Nisa

سورة النساء

سورة المائدة Surah Maidah

سورة المائدة

سورة الأنعام Surah Al-An'am

سورة الأنعام

سورة الأعراف Surah Al-A'raf

سورة الأعراف

سورة الأنفال Surah Al-Anfal

سورة الأنفال

سورة التوبة Surah Taubah

سورة التوبة

سورة يونس Surah Yunus

سورة يونس

سورة هود Surah Hud

سورة هود

سورة يوسف Surah Yusuf

سورة يوسف

سورة الرعد Surah Ar-Ra'd

سورة الرعد

سورة إبراهيم Surah Ibrahim

سورة إبراهيم

سورة الحجر Surah Al-Hijr

سورة الحجر

سورة النحل Surah An-Nahl

سورة النحل

سورة الإسراء Surah Al-Isra

سورة الإسراء

سورة الكهف Surah Al-Kahf

سورة الكهف

سورة مريم Surah Maryam

سورة مريم

سورة طه Surah Taha

سورة طه

سورة الأنبياء Surah Al-Anbiya

سورة الأنبياء

سورة الحج Surah Al-Hajj

سورة الحج

سورة المؤمنون Surah Al-Mu'minun

سورة المؤمنون

سورة النور Surah An-Nur

سورة النور

سورة الفرقان Surah Al-Furqan

سورة الفرقان

سورة الشعراء Surah Ash-Shuara

سورة الشعراء

سورة النمل Surah An-Naml

سورة النمل

سورة القصص Surah Al-Qasas

سورة القصص

سورة العنكبوت Surah Al-Ankabut

سورة العنكبوت

سورة الروم Surah Ar-Rum

سورة الروم

سورة لقمان Surah Luqman

سورة لقمان

سورة السجدة Surah As-Sajdah

سورة السجدة

سورة الأحزاب Surah Al-Ahzab

سورة الأحزاب

سورة سبأ Surah Saba

سورة سبأ

سورة فاطر Surah Fatir

سورة فاطر

سورة يٰس Surah Yaseen

سورة يٰس

سورة الصافات Surah As-Saffat

سورة الصافات

سورة ص Surah Sad

سورة ص

سورة الزمر Surah Az-Zumar

سورة الزمر

سورة غافر Surah Ghafir/Momin

سورة غافر

سورة فصلت Surah Fussilat/Hameem Sajdah

سورة فصلت

سورة الشورى Surah Ash-Shura

سورة الشورى

سورة الزخرف Surah Az-Zukhruf

سورة الزخرف

سورة الدخان Surah Ad-Dukhan

سورة الدخان

سورة الجاثية Surah Al-Jathiyah

سورة الجاثية

سورة الأحقاف Surah Al-Ahqaf

سورة الأحقاف

سورة محمد Surah Muhammad

سورة محمد

سورة الفتح Surah Al-Fath

سورة الفتح

سورة الحجرات Surah Al-Hujurat

سورة الحجرات

سورة ق Surah Qaf

سورة ق

سورة الذاريات Surah Adh-Dhariyat

سورة الذاريات

سورة الطور Surah At-Tur

سورة الطور

سورة النجم Surah An-Najm

سورة النجم

سورة القمر Surah Al-Qamar

سورة القمر

سورة الرحمن Surah Ar-Rahman

سورة الرحمن

سورة الواقعة Surah Waqiah

سورة الواقعة

سورة الحديد Surah Al-Hadid

سورة الحديد

سورة المجادلة Surah Al-Mujadilah

سورة المجادلة

سورة الحشر Surah Al-Hashr

سورة الحشر

سورة الممتحنة Surah Al-Mumtahanah

سورة الممتحنة

سورة الصف Surah As-Saff

سورة الصف

سورة الجمعة Surah Al-Jumu'ah

سورة الجمعة

سورة المنافقون Surah Al-Munafiqun

سورة المنافقون

سورة التغابن Surah At-Taghabun

سورة التغابن

سورة الطلاق Surah At-Talaq

سورة الطلاق

سورة التحريم Surah At-Tahrim

سورة التحريم

سورة الملك Surah Al-Mulk

سورة الملك

سورة القلم Surah Al-Qalam

سورة القلم

سورة الحاقة Surah Al-Haaqqah

سورة الحاقة

سورة المعارج Surah Al-Ma'arij

سورة المعارج

سورة نوح Surah Nooh

سورة نوح

سورة الجن Surah Al-Jinn

سورة الجن

سورة المزمل Surah Al-Muzzammil

سورة المزمل

سورة المدثر Surah Al-Muddaththir

سورة المدثر

سورة القيامة Surah Al-Qiyamah

سورة القيامة

سورة الإنسان Surah Al-Insan

سورة الإنسان

سورة المرسلات Surah Al-Mursalat

سورة المرسلات

سورة النبأ Surah An-Naba

سورة النبأ

سورة النازعات Surah An-Nazi'at

سورة النازعات

سورة عبس Surah Abasa

سورة عبس

سورة التكوير Surah At-Takwir

سورة التكوير

سورة الإنفطار Surah Al-Infitar

سورة الإنفطار

سورة المطففين Surah Al-Mutaffifin

سورة المطففين

سورة الإنشقاق Surah Al-Inshiqaq

سورة الإنشقاق

سورة البروج Surah Al-Buruj

سورة البروج

سورة الطارق Surah At-Tariq

سورة الطارق

سورة الأعلى Surah Al-A'la

سورة الأعلى

سورة الغاشية Surah Al-Ghashiya

سورة الغاشية

سورة الفجر Surah Al-Fajr

سورة الفجر

سورة البلد Surah Al-Balad

سورة البلد

سورة الشمس Surah Ash-Shams

سورة الشمس

سورة الليل Surah Al-Layl

سورة الليل

سورة الضحى Surah Ad-Duha

سورة الضحى

سورة الشرح Surah As-Sharh

سورة الشرح

سورة التين Surah At-Tin

سورة التين

سورة العلق Surah Al-'alaq

سورة العلق

سورة القدر Surah Al-Qadr

سورة القدر

سورة البينة Surah Al-Bayyinah

سورة البينة

سورة الزلزلة Surah Az-Zalzalah

سورة الزلزلة

سورة العاديات Surah Al-'adiyat

سورة العاديات

سورة القارعة Surah Al-Qari'a

سورة القارعة

سورة التكاثر Surah At-Takathur

سورة التكاثر

سورة العصر Surah Al-Asr

سورة العصر

سورة الهمزة Surah Al-Humazah

سورة الهمزة

سورة الفيل Surah Al-Fil

سورة الفيل

سورة قريش Surah Quraish

سورة قريش

سورة الماعون Surah Al-Ma'un

سورة الماعون

سورة الكوثر Surah Al-Kauthar

سورة الكوثر

سورة الكافرون Surah Al-Kafirun

سورة الكافرون

سورة النصر Surah An-Nasr

سورة النصر

سورة المسد Surah Al-Masad

سورة المسد

سورة الإخلاص Surah Al-Ikhlas

سورة الإخلاص

سورة الفلق Surah Al-Falaq

سورة الفلق

سورة الناس Surah An-Nas

سورة الناس